پاکستان

کوئنز میں بچوں سے جنسی زیادتی کے الزام میں 55 سالہ شخص تاج الاسلام گرفتار

ملزم تاج الاسلام پرالزام ہے کہ اس نے کوینز کے علاقے ،میں پولیس سٹیشن کی حدود میں متعدد متاثرین کے ساتھ جنسی نوعیت کے جرائم کا ارتکاب کیا

ملزم تاج الاسلام جو کہ نام نہاد امام بتائے جاتے ہیں کہ پرالزام ہے کہ اس نے 21 اپریل سے 27 اپریل کے درمیان کوینز کے علاقے ،میں پولیس سٹیشن کی حدود میں متعدد متاثرین کے ساتھ جنسی نوعیت کے جرائم کا ارتکاب کیا

نیویارک (اردو نیوز )نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کوئنز چائلڈ ابیوز اسکواڈ نے پیر کی رات ایک کارروائی کے دوران 55 سالہ شخص کو بچوں سے متعلق جنسی جرائم کے الزام میں گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم تاج الاسلام کو 27 اپریل 2026 کو رات تقریباً 12بج کر دس منٹ پر گرفتار کیا گیا۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے 21 اپریل سے 27 اپریل کے درمیان کوینز کے علاقے ،میں پولیس سٹیشن کی حدود میں متعدد متاثرین کے ساتھ جنسی نوعیت کے جرائم کا ارتکاب کیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت تاج الاسلام کے نام سے ہوئی ہے، جو 121-03سٹفن بلیوارڈ، کوئنز کا رہائشی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ملزم ،کو مقامی اسلامک سنٹر کا امام بتایا گیا ہے ۔
پولیس کی جانب سے گرفتار ہونیوالے ملزم پر درج الزامات میں شامل ہیں: جنسی زیادتی کے 2 مقدمات، زبردستی جسمانی طور پر چھونے کے 2 مقدمات، نابالغ کے ساتھ غیر قانونی تعلقات کے 2 مقدمات
پولیس نے ملزم کی تصاویر بھی جاری کی ہیں اور مزید متاثرین سے اپیل کی ہے کہ وہ سامنے آئیں۔
نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹنے عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس معاملے سے متعلق معلومات ہو تو وہ نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سیکس کرائمز ہاٹ لائن
’1-212-267-7273‘
’1-1-646-610-7272‘
پر رابطہ کریں۔ اس کے علاوہ کرائم اسٹاپرز ہاٹ لائن
’ 1-800-577-TIPS‘
یا ہسپانوی زبان میں
’1-888-57-PISTA (74782)‘
پر بھی اطلاع دی جا سکتی ہے۔
شہری آن لائن بھی اپنی معلومات کرائم اسٹاپرز ویب سائٹ کے ذریعے یا سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ X‘ پر
’ @NYPDTips‘ کے ذریعے فراہم کر سکتے ہیں۔ پولیس کے مطابق تمام معلومات مکمل طور پر خفیہ رکھی جائیں گی۔

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button