اوورسیز پاکستانیز

نسیم گلگتی کی گلگت بلتستان کے امیر اہل سنت قاضی نثار احمد پر حملے کی مذمت

شرپسند اور گلگت ، بلتستان کا امن تباہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف ہر ممکن کاروائی کی جائے ، نسیم گلگتی

شرپسند اور گلگت ، بلتستان کا امن تباہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف ہر ممکن کاروائی کی جائے ، نسیم گلگتی

نیویارک ( پ ر ) سونی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے کے صدر نسیم گلگتی نے امیر جماعت اہل سنت گلگت بلتستان قاضٰ نثار احمد پر ہونیوالے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے امن ہو تباہ کرنے والے شرپسند عناصر کی سرکوبی اور ان کے خلاف ہر ممکن کاروائی کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں گلگت بلتستان کے عوام مکمل یکجہتی اور اتحاد کا ثبوت دیں ۔ اپنے بیان میں نسیم گلگتی نے مزید کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ حملے میں قاضی نثار احمد محفوظ رہے اور بازو پر گولی لگنے کی وجہ سے انہیں جو زخم آئے ہیں، ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صھت کاملہ و عاجلہ عطاءفرمائیں ۔
نسیم گلگتی نے کہا کہ گلگت بلتستان ، امن اور محبت کی سرزمین ہے ، وہاں پر کسی شرپسند کو وجود نہیں ہونا چاہئیے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کو یاد رکھنا ہوگا کہ قاضی نثار پر حملہ خطے کے امن اور یہاں کے باسیوں پر حملہ ہے۔ہم امن کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کریں گے ۔

Related Articles

Back to top button