اوورسیز پاکستانیز

پاکستانی امریکن سٹوڈنٹ عمر اولیاءامریکن پریذیڈنشل سکالر نامزد

کمیونٹی کے ایک اور جواں سال اور ہونہار سٹوڈنٹ عمر اولیاءنے پوری کمیونٹی ہی نہیں بلکہ ملک و قوم کا نام بھی روشن کر دیا ہے

نیویارک (محسن ظہیر سے ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ایک اور جواں سال اور ہونہار سٹوڈنٹ نے پوری کمیونٹی ہی نہیں بلکہ ملک و قوم کا نام بھی روشن کر دیا ہے ۔ یو ایس سیکرٹری ایجوکیشن بیٹسی ڈیووس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے سٹوڈنٹ عمر اولیاءUmer Aulia کو سال 2020کے لئے یو ایس پریذیڈنشل سکالر نامزد کیا جاتا ہے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وائٹ ہاو¿س کی جانب سے ہر سال ملک بھر کے سٹوڈنٹس میں سے ان کی تعلمی کامیابیوں ، مضامین ، سکولوں کی جانب سے مردہ کردہ رپورٹس اور کمیونٹی خدمات و لیڈر شپ کی بنیاد پر 161سکالرز کا انتخاب کیا جاتاہے۔امریکہ میں ہائی سکول سینئر کے طور پر گریجویٹ ہونے والے کسی بھی سٹوڈنٹ کے لئے یو ایس پریذیڈنشل سکالر نامزد ہونا ، اعلیٰ ترین تعلیمی ایوارڈ ہے ۔
سال 2020میں ملک بھر سے 36لاکھ ہائی سکول سٹوڈنٹس گریجویٹ ہونے کی توقع ہے ۔سال 2020کے ایوارڈز کے لئے 5,300امیدواروں نے کوالیفائی کیا جو کہ سٹوڈنٹس کی کالج بورڈ ایس اے ٹی ، یا اے سی ٹی امتحانات ، یا چیف سٹیٹ سکول آفیسرز کی جانب سے نامزدگی اور نیشنل ینگ آرٹس فاو¿نڈیشن کی جانب سے کی جانیوالی نامزدگی کی بنیاد پر ہوتی ہے۔
عمر اولیاءکا کہنا ہے کہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ، سیکرٹری ایجوکیشن بیٹسی ڈیووس اور وائٹ ہاو¿س کمیشن کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے اعلیٰ ترین اعزاز کےلئے میرا انتخاب کیا ۔
عمر اولیاءہائی سکول سے گریجویٹ ہونے کے بعد اب موسم خزاں میں پرنسٹن یونیورسٹی میں جا کر اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے ۔عمر اولیاءنے اپنے بیان میں مزید کہا کہ میں ٹاور ہل کمیونٹی ، اپنے ٹیچرز، کوچز ، کلاس فیلوز اور دوستوں کا بھی مشکور ہوں کہ جن کے ساتھ میں نے اپنے چارسال گذارے ۔
ہر امریکی ریاست ، ڈسٹر کٹ آف کولمبیا اور پورٹی ریکو کے سٹوڈنٹس میں سے ایک لڑکا اور لڑکی (سٹوڈنٹ) کا انتخاب کیا جاتا ہے ۔ اسی طرح امریکی خاندان کہ جو ملک سے باہر ہوتے ہیں ، ان کے بچوں میںسے بھی یو ایس سکالرز کے لئے انتخاب کیا جاتا ہے جبکہ 15سکالرز کا مجموعی آبادی سے انتخاب کیا جاتا ہے ، آرٹس اور ٹیکنیکل ایجوکیشن میں بھی بیس بیس سکالرز منتخب کئے جاتے ہیں ۔
سال 1983سے پریذیڈنشل سکالرز اپنے اس استاد کو بھی نامزد کرتے ہیں کہ جس نے انہیں سب سے زیادہ متاثر کیا ہو۔عمر اولیاءکی جانب سے جس ٹیچر کا انتخاب کیا گیا ، وہ اس کے فزکس کے ٹیچر ٹام ہاچ ہیں ۔گذشتہ سالوں سے پریذیڈنشل سکالرز اور ٹیچرز کو وائٹ ہاو¿س میں منعقد ہونیوالی خصوصی تقریب میں ایوارڈز پیش کئے جاتے ہیں جو کہ انہیں سیکرٹری ایجوکیشن پیش کرتے ہیں ۔
صحت عامہ کی صورتحال کے پیش نظر اس سال موسم گرما میں سال2020کے لئے منتخب ہونیوالے پریذیڈنشل سکالرز کے اعزاز میں تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا جائے گا۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ عمر الیاءپاکستانی امریکن کمیونٹی بروکلین (نیویارک) کی مقامی سماجی و کاروباری شخصیت سعود کھوکھر کے کزن عارف اولیاءکے صاحبزادے ہیں جو کہ امریکی ریاست ڈیلا وئیر میں رہتے ہیں۔سعود کھوکھر نے کہا کہ پوری کمیونٹی اور قوم کو عمر اولیاءپر فخر ہے۔ اس کی کامیابی نے ہم سب کے سر اونچے کر دئیے ہیں ۔

U.S. Secretary of Education Betsy DeVos announced Thursday that Umar Aulia ’20 has been named a 2020 United States Presidential Scholar.

Related Articles

Back to top button