پاکستانی امریکن محمد امتیاز کی فلوریڈا میں لیجسلیٹر کے لئے انتخابی مہم
امریکہ میں 2026 میں ہونے والے پرائمری انتخابات کی تیاریاں اور انتخابی مہم میں تیزی آگئی ھے اور یہی تیزی محمد امتیاز سمیت پاکستانی نژاد امریکی امیدواروں میں بھی جاری ہے
فلوریڈا( مشرف خان میامی فلوریڈا ) نئے سال کے آغاز سے ہی امریکہ میں 2026 میں ہونے والے پرائمری انتخابات کی تیاریاں اور انتخابی مہم میں تیزی آگئی ھے اور یہی تیزی پاکستانی نژاد امریکی امیدواروں میں بھی جاری ہے ۔
انتخابی مہم میں جدت پیدا کرنے کے لئے جن دیسی امیدوار دیسی تڑکا لگا کر وٹروں کو اپنی جانب راغب کرنے میں گامزن ہیں۔ اس دنگل میں کودنے والے ریاست فلوریڈا سے امیدوار امتیاز محمد ہیں جو چوتھی مرتبہ انتخابات میں حصہ لیکر اپنی ہیٹ ٹرک کا ریکارڈ توڑ رہے ہیں ۔ واضع ہو گزشتہ امریکی انتخابات میں امتیاز محمد ریاست فلوریڈ کی سینٹ کا پرائمری الیکشن بلامقابلہ جیت کر ریپبلیکن پارٹی امیدوار بنے اور انتخابات میں % 41.8 یعنی 93,918 ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وہ الیکشن میں دوسرے نمبر پر رہے ۔
اس مرتبہ وہ فلوریڈا اسٹیٹ لیجسلیٹر کے لئے حلقہ نمبر 103 سے پرائمری انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ہیں۔ باقاعدہ انتخابی مہم کا آغاز وہ پہلے ہی کرچکے ہیں۔ جیسے جیسے انتخابات نزدیک آنا شروع ہوئے ہیں انہوں نے اور انکی ٹیم نے اپنے دیسی وٹروں کو نزدیک لانے کیلئے دیسی تڑکا لگانا شروع کردیا۔



