بین الاقوامیکالم و مضامین

امریکہ میں شدید سردی کی لہر، دو ہلاکتیں، 23 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

سوموار ، 25جنوری تک تقریباً 18 کروڑ 50 لاکھ افراد مختلف ونٹر الرٹس کے زیرِ اثر ہیں جبکہ جنوب سے شمال مشرق تک 23 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) امریکہ بھر میں شدید موسم سرما کی طوفانی لہر کے باعث حالات انتہائی سنگین ہو گئے ہیں۔سوموار ، 25جنوری تک تقریباً 18 کروڑ 50 لاکھ افراد مختلف ونٹر الرٹس کے زیرِ اثر ہیں جبکہ جنوب سے شمال مشرق تک 23 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ریاست لوئیزیانا کے کیڈو پیرش سے تعلق رکھنے والے دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ ریاستی محکمہ صحت کے مطابق دونوں افراد کی موت شدید سردی کے باعث ہائپوتھرمیا سے ہوئی۔
طوفان کے بعد جنوبی ریاستوں میں آٹھ لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں جبکہ یہ نظام اب شمال مشرقی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ وسطی اور مشرقی امریکہ میں شدید سردی کی لہر جاری ہے، جہاں ٹھنڈی ہوائیں منفی 20 سے منفی 30 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہیں اور درجہ حرارت معمول سے 10 سے 40 ڈگری کم ہے۔
حکام کے مطابق آئندہ ہفتے موسم میں بتدریج بہتری کی توقع ہے، تاہم برفباری اور شدید سردی کچھ علاقوں میں برقرار رہ سکتی ہے۔ شدید موسم کے باعث آج 10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ کل مزید 2 ہزار پروازوں کی منسوخی کا امکان ہے۔

Winter Storm in USA

Related Articles

Back to top button