پاکستان

نیویارک میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی قیادت میں اعلیٰ عدلیہ کے وفد کی پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات

ملاقات کا اہتمام پاکستان قونصلیٹ نیویارک میں کیا گیا ۔ ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے شرکت کی

کمیونٹی سے ملاقات کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا اوورسیز کے زیر سماعت مقدمات کافیصلہ تین سے چار ماہ میں نمٹانے کا اعلان، اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کا سرمائیہ ہیں
اوورسیز پاکستان کے لئے وہی قانون ہو گا جو ہمارے پاکستان میں شہریوں کو حاصل ہے۔ کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ایسا ہی سلوک کریں جیسا پاکستان میں رہنے والوں کے ساتھ کرتے ہیں۔
ججز کہ آنے سے کافی چیزوں کا پتہ چلا ہے جس میں قانونی طریقہ کار اور بیرون ملک سے شکایت درج کروانے کا طریقہ کار شامل ہے۔ جس سے امریکہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی کو بہت مدد حاصل ہوگی
قبل ازیں چیف جسٹس سردارشمیم خان کی قیادت میں اعلیٰ عدلیہ کا وفد جب امریکہ پہنچا تو نیویارک کے ائیرپورٹ پر چوہدری پرویز ریاض، مرزا خاور بیگ کی قیادت میں کمیونٹی نے انہیں خوش آمدید کہا

نیویارک(اردو نیوز)لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردارشمیم احمد خان کی قیادت میں امریکہ کے دورے پر آئے پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ اور اوورسیز پاکستانی کمیشن کے حکام پر مشتمل خصوصی وفد نے نیویارک کی پاکستانی امریکن کمیونٹی سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات کا اہتمام پاکستان قونصلیٹ نیویارک میں کیا گیا ۔ ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے شرکت کی ۔
قونصل جنرل عائشہ علی نے وفد کو خوش آمدید کہا، انہیں نیویارک ٹرائی سٹیٹ ایریا میں بسنے والی کمیونٹی کے بارے میں آگاہ کیا ۔اس موقع پر وائس قونصل جنرل نعیم چیمہ اور قونصلر کمیونٹی افئیرز حنیف چنا بھی موجود تھے ۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سمیت معزز جج صاحبان اور اوورسیز کمیشن کے حکام نے پاکستان میں عدلیہ سمیت اداروں کے کردار اور کا م کے طریقہ کار کے بار ے میں بتایا ۔ انہوں نے بغورکمیونٹی ارکان کے مسائل ، شکایات اور تجاویز بھی سنیں ۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سمیت وفد کے ارکان نے یقین دلایا کہ ملک و قوم اوورسیز پاکستانیوں کو قوم کا سرمائیہ سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستان کے لئے وہی قانون ہو گا جو ہمارے پاکستان میں شہریوں کو حاصل ہے۔ کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ایسا ہی سلوک کریں جیسا پاکستان میں رہنے والوں کے ساتھ کرتے ہیں۔ تقریب میں اوورسیز پاکستانیوں نے اپنی مشکلا ت اور مقدمات پر کھل کر گفتگو کی۔ علاوہ ازیں کمیشن نے جج اورعدالتی نظام کے بارے آگاہی فراہم کی۔ قونصل جنرل عائشہ علی نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیئے۔
کمیونٹی رہنما پرویز ریاض اور خاور بیگ سمیت کمیونٹی کے مقامی سرگرم ارکان نے سیمینار کے انعقاد میں اہم کردار اداکیا۔نیویارک کے بعد مذکورہ وفد نے واشنگٹن ڈی سی میں کمیونٹی سے ملاقات کی جس کے بعد وہ ہیوسٹن اور شکاگو بھی جائیں گے ۔
نیویارک میں سیمینار کے دوران اوورسیز پاکستانیوں نے جج صاحبان کو خصوصی ویلکم کہا اور ان کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔ یہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی جج صاحبان نے اوورسیز کے دروازوں پر آ کر ان کے مسائل پوچھے اور ان کو حل کرنے کا کہا۔ کمیونٹی ارکان کا کہنا تھاکہ ججز نے امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سننے کےلئے جوخصوصی سیل قائم کیا ہے، اس کےلئے ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ شرکاءنے کہا کہ ججز کہ آنے سے کافی چیزوں کا پتہ چلا ہے جس میں قانونی طریقہ کار اور بیرون ملک سے شکایت درج کروانے کا طریقہ کار شامل ہے۔ جس سے امریکہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی کو بہت مدد حاصل ہوگی۔ اور بہت سارے مسائل کا حل کلیئر ہو گیا ہے جو آگے جا کر بیرون ملک پاکستانیوں کے انتہائی فائدے مند ثابت ہوگا۔ شہریوں کا کہنا تھا جیسا کے ججز کے پاس ہمیشہ ہی اچھی اور کارآمد باتیں ہوتی ہیں۔ادھر آ کر بھی جج صاحبان نے کمیونٹی کی رہنمائی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ جو قا بل تحسین ہے۔ ججز صاحبان نے بتایا ہے کہ ویب سائیٹ کہ اندر کیسز کو کیسے فائل کرنا ہے اور اس پر کیسے عملدرآمد کیا جائے گا۔
قبل ازیں چیف جسٹس سردارشمیم خان کی قیادت میں اعلیٰ عدلیہ کا وفد جب امریکہ پہنچا تو نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پر چوہدری پرویز ریاض، مرزا خاور بیگ کی قیادت میں کمیونٹی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مقامی شخصیا ت نے انہیں خوش آمدید کہا۔

Chief Justice SardarShamim meets Pakistani American community

Related Articles

Back to top button