پی ٹی آئی نیویارک کا ٹائمز سکوائر پر احتجاجی مظاہرہ ، عمران خان کی رہائی کا مطالبہ، سانحہ امام بارگاہ اسلام آباد کی مذمت
مظاہرین نے سانحہ امام باہ گاہ اسلام آباد کی بھی شدید مذمت کی اور شہداء کے لواحقین اور متاثرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا
مظاہرین نے سانحہ امام باہ گاہ اسلام آباد کی بھی شدید مذمت کی اور شہداء کے لواحقین اور متاثرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا
یویارک ( اردو نیوز ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کال پر پی ٹی آئی نیویارک کی جانب سے بھی نیویارک کے مصروف ترین علاقے ٹائمز سکوائر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں پارٹی کے ساتھ یکجہتی اور عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ مظاہرے میں سانحہ اسلام آباد کی مذمت کے ساتھ شہداءکے لواحقین کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

نیویارک میں منفی پندرہ ڈگری سنٹی گریڈ کے شدید سرد موسم میں پی ٹی آئی نیویارک کے چیف آرگنائزر امجد نواز کی قیادت میں ہونیوالے مظاہرے میں خورشید بھلی، نوید وڑائچ ، رانا جاوید ، ظفر چیمہ ، امتیاز حسین ،امجد اقبال ساہی ، طاہرہ دین، علیشا باری ، گل نسرین،افضل بٹ ، سیف چوہدری ، انجم ضیاءسمیت پارٹی ارکان اور کمیونٹی رہنما علی اکبر مرزا نے شرکت کی۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں عمر ان خان کے پوسٹر اور پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ وہ تمام وقت’ فری عمران خان‘ کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے حق میں نعرہ بازی کرتے رہے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ عمران خان کے خلاف تمام مقدمات ختم کئے جائیں اور انہیں فوری رہا کیا جائے۔مظاہرین نے جیل میں عمران خان کی صحت کے بارے میں بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر کو اڈیالہ جیل میں عمران خان کے چیک اپ کی اجازت دی جائے ۔

مظاہرین نے سانحہ امام باہ گاہ اسلام آباد کی بھی شدید مذمت کی اور شہداءکے لواحقین اور متاثرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ بھر میں مقیم پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداران اور ارکان سانحہ اسلام آباد کے سوگوار کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
پی ٹی آئی نیویارک کے ارکان کا کہنا تھا کہ ان کا احتجاج آٹھ فروری تک محدود نہیں تھا بلکہ وہ ا±س وقت تک سرگرم عمل رہیں گے کہ جب تک عمران خان رہا نہیں ہوجاتے اور ملک میں منصفانہ الیکشن نہیں ہوتے۔



