فلم ’سائیکو‘ سب کو حیران کر دے گی، اداکارہ میرا کا بڑا ’کم بیک‘ ہوگا ؛شان شاہد، سلیمان بٹ
فلم سائیکو کے بعد فلم سٹار میرا کا بڑا ’کم بیک ‘ ہو گا، فلم سائیکو بڑے بجٹ کی بڑے آئیڈیا والی منفرد فلم ہو گی ، پروڈکشن میں بالی وڈ اور ہالی وڈ کے معیار کو پیش نظر رکھا ہے ، سلیمان بٹ
فلم سائیکو کے بعد فلم سٹار میرا کا بڑا ’کم بیک ‘ ہو گا، فلم سائیکو بڑے بجٹ کی بڑے آئیڈیا والی منفرد فلم ہو گی ، پروڈکشن میں بالی وڈ اور ہالی وڈ کے معیار کو پیش نظر رکھا ہے ، سلیمان بٹ
لاہور ( نیوز ڈیسک ) پاکستان کے معروف فلم پروڈیوسر ، ایکٹر اور ڈائریکٹر شان شاہد کا کہنا ہے کہ ان کی نئی فلم ’سائیکو‘ پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں فلم شائقین کو حیران کر دے گی ۔ یہ بات انہوں نے جنگ ڈیجیٹل کے اختر علی اختر کو دئیے گئے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں کہی ۔ واضح رہے کہ فلم ’سائیکو‘ امریکہ میں مقیم پاکستانی امریکن کمیونٹی کے معروف بزنس میں سلیمان بٹ ، پروڈیوس کررہے ہیں ۔ یہ فلم عید پر ریلیز کرنے کی تیاریاں کی جار ہی ہیں اور اسے پاکستان کی سب سے بڑے بجٹ سے تیار کی جانیوالی فلم قرار دیا جا رہا ہے ۔
فلم سٹار میرا جو کہ امریکہ میں قیام کرتی ہیں ، کو فلم سائیکو کے لئے شان شاہد اور سلیمان بٹ نے اپنے مشترک فیصلے کے تحت مووی میں کاسٹ کیا ۔ اس فلم کی شوٹنگ کے لئے میرا خصوصی طور پر پاکستان گئیں اور شوٹنگ مکمل کی ۔ کہا جا رہا ہے کہ فلم سائیکو سلیمان بٹ اور شان شاہد کی سپر ہٹ مووی ثابت ہو گی بلکہ یہ فلم سٹار میرا کا بھی فلمی دنیا میں ایک بڑا ’کم بیک‘ ہو گی ۔
دریں اثناءشاند شاہد کا اپنے انٹرویو میں مزید کہنا تھا کہ کراچی سے ہمیشہ مجھے بہت پیار ملا ہے۔کراچی کے سنیما مالکان سے بھی ملوں گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کراچی اور لاہور کے فلم میکرز کو مل کر انڈسٹری کی بحالی کے لیے کام کرنا ہوگا۔ فہد مصطفیٰ اور ہمایوں سعید بھی ہمارے اپنے ہیں، ہم سب مل کر کام کر یں گے۔
Film “Psycho” to surprise everyone; Meera set for a big comeback, says Shaan Shahid, Suleman Butt



