پاکستاناوورسیز پاکستانیز

ماہِ رمضان کی آمد: ”کوپو“کے زیر اہتمام ، نیویارک کا کونی آئی لینڈ ایونیو آرائشی لائٹوں سے جگمگا اُٹھا

رمضان کی آمد پر بروکلین، نیویارک میں واقع کونی آئی لینڈ ایونیو رنگا رنگ آرائشی لائٹوں سے سج گی

رمضان کی آمد پر بروکلین، نیویارک میں واقع کونی آئی لینڈ ایونیو رنگا رنگ آرائشی لائٹوں سے سج گیا۔ اسخوبصورت اقدام میں کمیونٹی تنظیم کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن (کوپو) نے کلیدی کردار ادا کیا

نیویارک (اردو نیوز) ماہِ رمضان کی آمد پر بروکلین، نیویارک میں واقع کونی آئی لینڈ ایونیو رنگا رنگ آرائشیلائٹوں سے سج گیا۔ اس خوبصورت اقدام میں کمیونٹی تنظیم کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن (کوپو) نے کلیدیکردار ادا کیا۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد نیویارک سٹی کونسل کے ارکان، کمیونٹی قائدین اوردیگر معزز شخصیات نے کوپو کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد رضوی کے ہمراہ لائٹیں روشن کیں۔ اس موقع پرنیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی شریک ہوئے اور ماہِ رمضان کے استقبال کی اسخصوصی تقریب میں شرکت کی۔

کونی آئی لینڈ ایونیو پر واقع مکی مسجد، کوپو دفتر اور اطراف کی عمارتوں اور گزرگاہوں ، مکی مسجد کو خوبصورتبرقی قمقموں اوررمضان مبارککے دلکش الفاظ سے سجایا گیا، جس سے پورا علاقہ نور اور روحانیت سےمنور نظر آیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کونی آئی لینڈ ایونیو آنا ہمیشہ خوشگوار احساس دیتا ہےاور رمضان کی آمد پر اس طرح کی سجاوٹ بین المذاہب ہم آہنگی اور کمیونٹی کے اتحاد کی علامت ہے۔محمد رضوی نے نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ، سٹی حکومت اور مسلم امریکن کمیونٹی کے ساتھ تعاونکرنے والے تمام اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

اعلان کیا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ افطاری اور نمازِ تراویح کےاوقات میں مساجد اور اسلامک سینٹرز کے باہر ڈبل پارکنگ سمیت کمیونٹی کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا تاکہعبادات کا سلسلہ بلا رکاوٹ جاری رہ سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button