نیویارک میں پاکستانی خاتون پر نفرت انگیز حملہ، مئیر ایرک ایڈمز کا سخت ردعمل
Mayor Adams, faith leaders condemn subway attack on Pakistani woman, denounce Islamophobia at City Hall
سٹی ہال میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران متاثرہ خاتون کی موجودگی میں مئیر ایڈمز نے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک میں نفرت یا تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے
نیویارک (محسن ظہیر) نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز نے کوینزکے علاقے میں سب وے “ای” ٹرین پر ایک پاکستانی خاتون پر ہونے والے نفرت انگیز حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سفاکانہ واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔سٹی ہال میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران متاثرہ خاتون کی موجودگی میں مئیر ایڈمز نے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک میں نفرت یا تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، ”محض حجاب پہننے پر ایک خاتون پر حملہ ناقابلِ قبول ہے، ہم خاموش نہیں رہیں گے۔“

اس موقع پر میئر آفس برائے نفرت انگیز جرائم کی روک تھام کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر وجاہ رامجتن نے کہا کہ یہ ایک نفرت سے بھرا ہوا حملہ ہے، جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ “ہم کمیونٹی کو تعلیم دے کر، باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دے کر اور تعاون کے ذریعے نفرت کو روکنے کے لیے پرعزم ہیں۔”
مئیر ایڈمز نے کہا کہ حملہ آور نے خاتون سے پوچھا “کیا تم مسلمان ہو؟” اور پھر اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ مذکورہ شخص پہلے بھی تشدد کے دو واقعات میں ملوث رہا ہے لیکن اسے دوبارہ سڑکوں پر آنے کی اجازت دی گئی۔
@urdunews.usa نیویارک میں ٹرین میں سوار پاکستانی مسافر خاتون پر نفرت انگیز حملہ، مئیر نیویارک ایرک ایڈمز کا سخت ایکشن کا اعلان نیویارک ( اردو نیوز) نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز نے ایک ہفتہ قبل نیویارک کے علاقے کوینز میں ”ای “ ٹرین پر سوار ایک مسافر خاتون پر صبح کے وقت ہونیوالے نفرت انگیز حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث ملز م کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی ہو گی۔ مئیر ایرک ایڈمز نے سٹی ہال میں متاثرہ پاکستانی خاتون کی موجودگی میں خاتون سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور اعلان کیا کہ نیویارک سٹی میں نفرت کی کوئی گنجائش اور تشدد کی کوئی گنجائش موجود نہیں ۔ اس موقع پر مئیر ایرک ایڈمز کے ساتھ مختلف کمیونٹیز اور عقائد سے تعلق رکھنے والے قائدین بھی موجود تھے جنہوں نے کہا کہ نیویارک سٹی میں بلا رنگ و نسل اور عقیدے ہر شخص کو حقوق حاصل ہیں اور ان حقوق کے تحفظ کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
پریس کانفرنس میں مختلف کمیونٹیز، مذاہب اور نسلوں سے تعلق رکھنے والے قائدین موجود تھے جنہوں نے واضح کیا کہ نیویارک میں تمام افراد کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور مذہب یا نسل کی بنیاد پر کسی کے ساتھ امتیاز یا تشدد ناقابلِ برداشت ہے۔مئیر ایڈمز نے اعلان کیا کہ ایسے مجرموں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے اور انہیں سخت سزا دی جانی چاہیے تاکہ نیویارک سب کے لیے محفوظ شہر بنے۔
Mayor Adams, faith leaders condemn subway attack on Pakistani woman, denounce Islamophobia at City Hall




