پاکستان
جہانگیر ترین جس عمل سے گذررہے ہیں ، میں 100دن اسی عمل سے گذرا، علیم خان
عمران خان کا دو نہیں ایک پاکستان کا فلسفہ ہے اور یہ فلسفہ بلا امتیاز ہے۔ جنہیں مقدمات کا سامنا ہے ، وہ عدالتوں کا سامنا کریںاور اپنے بے گناہی ثابت کریں، علیم خان کی لاہور میںڈاکٹر فرودس عاشق اعوان کے ساتھ پریس کانفرنس
لاہور (اردونیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین جس عمل سے گذررہے ہیں ، میں اس عمل سے 100سے دنوں سے گذرا، جیل کاٹی، مقدمات کا سامنا کیا اور بالآخر سرخرو ہوا۔ قائد عمران خان کا دو نہیں ایک پاکستان کا فلسفہ ہے اور یہ فلسفہ بلا امتیاز ہے۔ جنہیں مقدمات کا سامنا ہے ، وہ عدالتوں کا سامنا کریںاور اپنے بے گناہی ثابت کریں ۔