پاکستاناوورسیز پاکستانیز

ڈاکٹر جاوید رشید کی کتاب Concordia: At The Edge of K2کی تقریب رونمائی

پاکستانی امریکن ڈاکٹر اور کوہ پیما ڈاکٹر جاوید رشید کی اپنی مثال آپ کتاب ” کن کورڈیا ، ایٹ دی ایج آف کے ٹو“کی نیویارک میں تقریب رونمائی

ڈاکٹر جاوید رشید کی کتاب Concordia: At The Edge of K2کی تقریب رونمائی
14سال کی عمر میں کوہ پیمائی کا شوق شرع کرنے والے پاکستانی امریکن ڈاکٹر اور کوہ پیما ڈاکٹر جاوید رشید کی اپنی مثال آپ کتاب ” کن کورڈیا ، ایٹ دی ایج آف کے ٹو“کی نیویارک میں تقریب رونمائی
یہ کتاب ڈاکٹر جاوید رشید اور معروف فوٹو گرافر عرفان مرزا کے کے ٹو پہاڑ کی چوٹی کی جانب ”کن کورڈیا “مقام تک کے سفر کی روداد ہے جسے انتہائی خوبصورت اور منفرد انداز میں پیش کیا گیا
ڈاکٹر جاوید رشید کا کہنا تھا کہ انہوں نے 63میل کا کنکورڈیا مقام تک سفر مکمل کیا اور اس دوران قدرت کے ایسے حسین نظارے دیکھے کہ جو اس کرہ ارض پر دیکھنے میں نہیں ملتے
کتاب کا پیش لفظ لکھنے والے معروف پروفیسر آف آرٹ ڈاکٹر سرہندی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر جاوید رشید نے قدرت کے انمول نظاروں کا ایک خزانہ اپنی کتاب کی صورت میں دنیا کے سامنے پیش کر دیا ہے
فوٹو گرافر عرفان مرزا جنہوں نے ”کنورڈیا“ تک کے سفر کے دوران قدرت کے حسین ترین اور حیرت اور سحر میں مبتلا کردینے والے نظاروں کی کمال فوٹو گرافی کی ، نے سفر کے تجربات اور مشاہدات شئیر کئے
ڈاکٹر جاوید رشید کی کتاب کی تقریب رونمائی کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ عبداللہ باسط چوہدری نے تلاوت کی سعادت حاصل کی۔نظامت کے فرائض کرن جاوید نے ادا کئے۔ کرن جاوید کے ساتھ ساتھ غزل جاوید، زرناب جاوید اور ڈاکٹر جاوید رشید کی اہلیہ ڈاکٹر شازیہ جاوید نے بھی تقریب سے خطاب کیااور کتاب، ڈاکٹر جاوید رشید کی شخصیت اور ان کے شریک مصنف عرفان مرزا کے بارے میں بتایا

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) 14سال کی عمر میں کوہ پیمائی کا شوق شرع کرنے والے پاکستانی امریکن ڈاکٹر اور کوہ پیما ڈاکٹر جاوید رشید کی اپنی مثال آپ کتاب ” کن کورڈیا ، ایٹ دی ایج آف کے ٹو“(Concordia: At The Edge of K2)کی تقریب رونمائی نیویارک میں منعقد ہوئی۔ یہ کتاب ڈاکٹر جاوید رشید اور ان کے شریک مصنف و معروف فوٹو گرافر عرفان مرزا کے کے ٹو پہاڑ کی چوٹی کی جانب ”کن کورڈیا “(Concordia)مقام تک کے سفر کی روداد ہے جسے تحریر ی اور تصویری انداز میں انتہائی خوبصورت اور منفرد انداز میں پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر جاوید رشید اور عرفان مرزا نے اپنی اس کتاب میں ”کنو کورڈیا “ مقام تک کے سفر کے دوران مختلف مقامات پر کے ٹو پہاڑ ، قدرت کے انتہائی خوبصورت نظاروں ، کے ٹو کی چوٹی اور دنیا کا وہ واحد مقام کہ جہاں سے دنیا کے آٹھ ہزار میٹر سے زائدبلند کل14میں چار پہاڑ ایک ساتھ نظر آتے ہیں ، کے نظاروں کو قلم بند اور عکس بند کیا ہے۔
ڈاکٹر جاوید رشید کی کتاب کی تقریب رونمائی کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ عبداللہ باسط چوہدری نے تلاوت کی سعادت حاصل کی۔نظامت کے فرائض کرن جاوید نے ادا کئے۔ کرن جاوید کے ساتھ ساتھ غزل جاوید، زرناب جاوید اور ڈاکٹر جاوید رشید کی اہلیہ ڈاکٹر شازیہ جاوید نے بھی تقریب سے خطاب کیااور کتاب، ڈاکٹر جاوید رشید کی شخصیت اور ان کے شریک مصنف عرفان مرزا کے بارے میں بتایا۔
تقریب سے ڈاکٹر جاوید رشید کے شریک سفر اور شریک مصنف جنہوں نے ”کنورڈیا“ تک کے سفر کے دوران قدرت کے حسین ترین اور حیرت اور سحر میں مبتلا کردینے والے نظاروں کی کمال فوٹو گرافی کی ، نے بذریعہ زوم خطاب کیا اور اپنے سفر کے تجربات اور مشاہدات شئیر کئے۔
کتاب کا پیش لفظ لکھنے والے معروف پروفیسر آف آرٹ ڈاکٹر سرہندی نے بھی بذریعہ زوم خطاب کیا اور ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر جاوید رشید نے قدرت کے انمول نظاروں کا ایک خزانہ اپنی کتاب کی صورت میں دنیا کے سامنے پیش کر دیا ہے۔
ڈاکٹر جاوید رشید کا کہنا تھا کہ انہوں نے 63میل کا کنکورڈیا مقام تک سفر مکمل کیا اور اس دوران قدرت کے ایسے حسین نظارے دیکھے کہ جو اس کرہ ارض پر دیکھنے میں نہیں ملتے ۔ کتا ب میں کنکورڈیا تک کے سفر اور نظاروں کو تحریر اور تصویروں کی شکل میں محفوظ کردیا گیا ہے ۔
تقریب میں شریک پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کی جانب سے ڈاکٹر جاوید رشید کی اس منفرد اور بے مثال کاوش کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاگیا اور انہیں مبارکباد دی گئی ۔

 

Related Articles

Back to top button