پاکستانبین الاقوامی

سیلاب سرحدی تقسیم نہیں دیکھتا، آئیں پاکستان ، انڈیا سیلاب متاثرین کےلئے مل کر کردار ادا کریں، امریکی کانگریس مین ٹام سوازی

Floods Know No Borders: Congressman Tom Suozzi Urges Joint Efforts for Pakistan, India Victims

پاکستان کاکس کے چئیرمین کے طور پر یو ایس سیکرٹری آف سٹیٹ مورکو روبیو کے ایک خط لکھا ہے جس پر پاکستان کاکس اور انڈیا کاکس کے چئیرمین اور شریک چئیرمین کے دستخط بھی موجود ہیں ۔ دونوں جماعتوں کے ارکان کانگریس نے اپنے مشترکہ اور غیر جانبدارانہ خط میں سیکرٹری روبیو سے کہا ہے کہ بتایا جائے کہ پاکستان اور انڈیا کے تابہ کن سیلاب متاثرین کی کیسے مدد کی جائے

نیویارک ( محسن ظہیر سے) امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے چئیرمین کانگریس مین ٹام سوازی نے کہا ہے کہ سیلاب کوئی سرحدی تقسیم نہیں دیکھتا اور سیاسی تقسیم کی بھی پرواہ نہیں کرتا ۔ پاکستا ن اور انڈیا میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر آئیں ، مل کر اپنا کردار ادا کریں ۔ یہ بات کانگریس میں سوازی نے کونسل آف پاک یو ایس ریلیشن کے زیر اہتمام پاکستان میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ عوام کے لئے کئے جانے والے فنڈ ریزنگ ڈنر سے خطاب کے دوران کہی ۔
کانگریس مین سوازی نے فنڈ ریزنگ ڈنر جس میں پاکستان اور سکھ امریکن کمیونٹی کے اہم قائدین اور کمیونٹی ارکان کی بڑی تعداد شریک ہوئی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کاکس کے چئیرمین کے طور پر یو ایس سیکرٹری آف سٹیٹ مارکو روبیو کے ایک خط لکھا ہے جس پر پاکستان کاکس اور انڈیا کاکس کے چئیرمین اور شریک چئیرمین کے دستخط بھی موجود ہیں ۔ دونوں جماعتوں کے ارکان کانگریس نے اپنے مشترکہ اور غیر جانبدارانہ خط میں سیکرٹری روبیو سے کہا ہے کہ بتایا جائے کہ پاکستان اور انڈیا کے تابہ کن سیلاب متاثرین کی کیسے مدد کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ سکھوں کی مذہبی عبادتگاہ کرتار پور ، جو کہ پاکستان میں ہے ، پاکستان میں موجود ہے اور سیلاب میں زیر آب آگئی ۔
کانگریس میں سوازی نے پاکستانی اور سکھ امریکن کمیونٹی کے ارکان سے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ویسے ہی مل کر کام کریں کہ جیسے ہم ڈیموکریٹ اور ریپبلکن ،یو ایس کانگریس میں مل کر اپنا مشترکہ کردار ادا کررہے ہیں ۔

Floods Know No Borders: Congressman Tom Suozzi Urges Joint Efforts for Pakistan, India Victims

Related Articles

Back to top button