حلقہ اربابِ ذوق نیویارک کی پندرہ روزہ ادبی نشست 15 فروری کو منعقد ہوگی
حلقہ اربابِ ذوق کی نشست کے نثری حصے میں افسانہ نگار معراج رسول رانا اپنا افسانہ تنقید کے لیے پیش کریں گے،شعری حصے میں شگفتہ قریشی اپنی غزل تنقید کے لیے پیش کریں گی
حلقہ اربابِ ذوق کی نشست کے نثری حصے میں افسانہ نگار معراج رسول رانا اپنا افسانہ تنقید کے لیے پیش کریں گے،شعری حصے میں شگفتہ قریشی اپنی غزل تنقید کے لیے پیش کریں گی
نیویارک ( اردو نیوز) حلقہ اربابِ ذوق نیویارک کی آئندہ پندرہ روزہ ادبی نشست اتوار، 15 فروری کو دن ایک بجے منعقد ہوگی۔ نشست فیس بک پر براہِ راست بھی نشر کی جائے گی تاکہ دور دراز مقیم ادب دوست بھی اس ادبی محفل سے مستفید ہو سکیں۔نشست کے نثری حصے میں معروف افسانہ نگار معراج رسول رانا اپنا افسانہ تنقید کے لیے پیش کریں گے، جس پر اہلِ قلم اظہارِ خیال کریں گے۔ جبکہ شعری حصے میں شگفتہ قریشی اپنی غزل تنقید کے لیے پیش کریں گی۔
تنقیدی نشست کے بعد شعرا کرام کو اپنا کلام سنانے کا موقع دیا جائے گا۔ انتظامیہ نے تمام اراکین اور ادب دوستوں سے بروقت شرکت کی اپیل کی ہے۔اس نشست کا اہتمام حلقہ اربابِ ذوق نیویارک کی مجلسِ عاملہ کی زیرِ نگرانی کیا جا رہا ہے۔ سعید نقوی جنرل سیکرٹری جبکہ فرح کامران جوائنٹ سیکریٹری ہیں۔ مجلسِ عاملہ کے دیگر اراکین میں ناصر گوندل، خالدہ ظہور اور رعنا کوثر شامل ہیں۔



