نیویارک کار حادثے میں جاں بحق ہونیوالے 22سالہ محمد حسنین قمر کی نماز جنازہ ، ہر آنکھ اشکبار
محمد حسنین قمر مرحوم کی نماز جنازہ کے موقع پر شرکاءکا والد قمر اقبال سے بیٹے کے افسوسناک انتقال پر اظہار تعزیت، مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک کے علاقے سفک کاؤنٹی ،نیویارک ( لانگ آئی لینڈ ) میں دو روز قبل کار حادثے میں جاں بحق ہونیوالے 22سالہ جواں سال محمد حسنین قمر کی نماز جنازہ مکی مسجدبروکلین میں ادا کر دی گئی ۔ محمد حسنین قمر جو کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز سماجی شخصیت اور ’ون نیشن ‘تنظیم کے بورڈ ممبر قمر اقبال کے صاحبزادے تھے کی نماز جنازہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔ اس موقع پر محمد حسنین قمر کی جواں سال موت پر ہر آنھ اشکبار تھی ۔
قمر اقبال جو کہ پاکستان کے نجی دورے پر تھے ، بیٹے کی انتقال کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر نیویارک پہنچنے سے ، سے نماز جنازہ میں شریک کمیونٹی ارکان اور اہم شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، درجات بلند فرمائیں اور لواحقین اور اہل خانہ کو غم برداشت کرنے کی توفیق عطاءفرمائیں ۔
واضح رہے کہ محمد حسنین قمر کی کار کو لانگ آئی لینڈ میں حادثے پیش آیا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔
New York (By Mohsin Zaheer)
Funeral prayers were offered at Makki Masjid in Brooklyn for 22-year-old Muhammad Hasnain Qamar, who tragically lost his life in a car accident in Suffolk County, Long Island, New York, two days ago.
Muhammad Hasnain Qamar was the son of prominent Pakistani American community leader and One Nation organization board member Qamar Iqbal. A large number of Pakistani American community members, including notable social and community figures, attended the funeral prayers to pay their final respects.
The atmosphere at the mosque was filled with grief and sorrow, as mourners were visibly emotional over the untimely death of the young Muhammad Hasnain Qamar. Community members expressed deep condolences and solidarity with the bereaved family, remembering him as a promising young life taken far too soon.
اہم ترین خبروں او ر کمیونٹی اپ ڈیٹ کے لئے پڑھتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے



