عزیز بٹ کو صدمہ ، پاکستان میں بھائی عبدالحمید بٹ کا انتقال ، کمیونٹی کا اظہار تعزیت
پاکستانی امریکن کمیونٹی اور دوست احباب نے عزیز بٹ سے ان کے بھائی عبدالحمید بٹ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے
نیویارک (اردو نیوز) پاکستانی امریکن مرچنٹس ایسوسی ایشن بروکلین، نیویارک کے جنرل سیکرٹری عزیز بٹ کے بھائی عبدالحمید بٹ گوجرانوالہ ، پاکستان میں انتقال کر گئے ہیں۔ 55سالہ عبدالحمید بٹ گذشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے ۔ بدھ کو ان کی طبیعت اچانک زیادہ خراب ہوئی اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔
عزیز بٹ اپنے بھائی کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے جمعرات، آٹھ جنوری کونیویارک سے پاکستان روانہ ہو رہے ہیں۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی اور دوست احباب، کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے عزیز بٹ سے ان کے بھائی عبدالحمید بٹ کی وفات پرگہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ ا للہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائیں اور جنت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں۔
عزیز بٹ نے تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے اور ان سے تعزیت کا اظہار کررہے ہیں ۔
تازہ اور اہم خبروں کے لئے وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے



