پاکستان

نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز کو کورونا ہو گیا

مئیر صبح اٹھے تو انہیں اپنی آواز میں کچھ ابتری محسوس ہوئی، کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تو کہ مثبت آیا

نیویارک (محسن ظہیر سے) نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز کو کورونا ہو گیا ہے ۔ مئیر کی پریس سیکرٹری کی جانب سے جاری کردہ بیان کےمطابق مئیر ایڈمز صبح حسب معمول اٹھے تو انہیں اپنی آواز میں کچھ ابتری محسوس ہوئی ۔ جس کے بعد مئیر نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا ۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود مئیر بہتر محسوس کررہے ہیں ۔ انہوں نے خو د کو قرنطینہ کر لیا ہے اور وہ اس عرصے کے دوران اپنی رہائشگاہ سے ہی اپنے فرائض ادا کرتے رہیں گے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈیڑھ ہفتہ قبل نیویارک سٹی کونسل کی سپیکر کو بھی کورونا ہو گیا تھا۔

نیویارک میں مئیر اور سٹی کونسل سپیکر کو کورونا ہونا اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ کورونا وبا کہیں نہیں گئی ، اس کی شدت میں کمی ضرور ہوئی ہے تو وائرس ابھی بھی موجود ہے۔ ماہرین صحت شہریوں کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ بدستور احتیاط کریں ۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے اردو نیوز کو وزٹ کرتے رہیں ۔ اردو نیوز یو ایس اے

 

Related Articles

Back to top button