اجے بنگا نے وہاں مذہبی رسومات ادا کیں، ماتھا ٹیکا کیا، لنگر میں شرکت کی اور سکھ کمیونٹی کی جانب سےپیش کیے گئے روایتی سیروپاکو قبول کیا
اسلام آباد (اردو نیوز یو ایس اے) ورلڈ بینک گروپ کے صدر اجے پال سنگھ بنگا نے اپنے خاندان کےساتھ پاکستان کے دورے کے دوران گوردوارہ سری پنجہ صاحب، حسن ابدال کا دورہ کیا۔ یہ گوردوارہ سکھمذہب کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے جو گرو نانک دیو جی سے منسلک ہے۔
اجے بنگا نے وہاں مذہبی رسومات ادا کیں، ماتھا ٹیکا کیا، لنگر میں شرکت کی اور سکھ کمیونٹی کی جانب سےپیش کیے گئے روایتی سیروپاکو قبول کیا۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور پنجاب کےصوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا سمیت اعلیٰ حکام موجود تھے۔ یہ دورہ پاکستان کیجانب سے بین المذاہب ہم آہنگی، ثقافتی احترام اور اقلیتی برادریوں کی میزبانی کے عزم کی عکاسی کرتاہے۔
دورہ پاکستان کے دوران اجے بنگا 3 فروری کو اپنے والدین کے آبائی گاؤں خوشاب بھی جائیں گے۔ یہ چارروزہ سرکاری دورہ 4 فروری تک جاری رہے گا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام سےملاقاتیں متوقع ہیں۔
یہ دورہ نہ صرف عالمی مالیاتی ادارے اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرے گا بلکہ مذہبی اورثقافتی ورثے کے احترام کا بھی ایک خوبصورت پیغام دے رہا ہے۔



