امیگریشن نیوزپاکستان

نو سال پرانا شناخت کی چوری اور ٹیکس فراڈکیس ؛ امریکی شہریت منسوخی کا مقدمہ دائر

نائجیریا سے تعلق رکھنے والے ماسٹر مائنڈ ایمانوئل اولواتوسن کاظیم کی امریکی شہریت منسوخ کرنے کے لیے سول ڈی نیچرلائزیشن کا مقدمہ دائر

شناخت کی چوری اور ٹیکس فراڈکے نائجیریا سے تعلق رکھنے والے ماسٹر مائنڈ ایمانوئل اولواتوسن کاظیم کی امریکی شہریت منسوخ کرنے کے لیے سول ڈی نیچرلائزیشن کا مقدمہ دائر
کاظیم نے نہ صرف امریکی شہریت حاصل کرنے سے پہلے اور بعد میں اپنے جرائم چھپائے بلکہ مبینہ طور پر ایک جعلی شادی کے ذریعے گرین کارڈ حاصل کرنے کی کوشش بھی کی
کاظم کی شہریت اس بنیاد پر منسوخ کی جا رہی ہے کہ انہوں نے اپنے مجرمانہ ریکارڈ اور فراڈ سرگرمیوں کو چھپاتے ہوئے امریکی شہریت حاصل کی، جو قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، حکام

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) یو ایس جسٹس ڈیپارٹمنٹ نے ایک بڑے شناخت کی چوری اور ٹیکس فراڈکے نائجیریا سے تعلق رکھنے والے ماسٹر مائنڈ ایمانوئل اولواتوسن کاظیم کی امریکی شہریت منسوخ کرنے کے لیے سول ڈی نیچرلائزیشن کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔امریکی شہریت و امیگریشن سروسز (USCIS) نے اس کیس کی تحقیقات میں معاونت کی ہے اور مقدمے کی حمایت کر رہی ہے۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے کاظیم پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹیکس فراڈ اور شناختی چوری کی ایک بڑی بین الاقوامی اسکیم کی قیادت کی، جس میں 2012 سے 2015 کے درمیان جعلی ٹیکس ریٹرنز فائل کر کے لاکھوں ڈالرز کے فراڈ کی کوشش کی گئی۔2017 میں انہیں 19 سنگین الزامات پر مجرم قرار دیا گیا تھا جن میں میل فراڈ، وائر فراڈ، شناختی چوری اور سازش شامل تھے، اور 15 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ تاہم 2024 میں سابق صدر جو بائیڈن نے ان کی سزا میں کمی کر دی تھی۔
مقدمے کے مطابق کاظیم نے نہ صرف امریکی شہریت حاصل کرنے سے پہلے اور بعد میں اپنے جرائم چھپائے بلکہ مبینہ طور پر ایک جعلی شادی کے ذریعے گرین کارڈ حاصل کرنے کی کوشش بھی کی، جس سے ان کی شہریت قانونی طور پر مشکوک ہو جاتی ہے۔
تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ اس نیٹ ورک نے 2 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد کا ذاتی ڈیٹا چوری کیا اور تقریباً 91 ملین ڈالر کے جعلی ٹیکس ریفنڈز حاصل کرنے کی کوشش کی، جن میں سے 11.6 ملین ڈالر سے زائد واقعی وصول کیے گئے۔
محکمہ انصاف کے مطابق اس کیس میں ایف بی آئی، آئی آر ایس کرمنل انویسٹی گیشن، ہوم لینڈ سیکیورٹی اور دیگر وفاقی اداروں نے مشترکہ طور پر تحقیقات کیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ کاظم کی شہریت اس بنیاد پر منسوخ کی جا رہی ہے کہ انہوں نے اپنے مجرمانہ ریکارڈ اور فراڈ سرگرمیوں کو چھپاتے ہوئے امریکی شہریت حاصل کی، جو قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

 

BALTIMORE – U.S. Citizenship and Immigration Services helped investigate Emmanuel Oluwatosin Kazeem, a native of Nigeria recently named in a civil denaturalization complaint filed by the U.S. Department of Justice. Kazeem orchesrated a large-scale identity theft and tax fraud scheme. In 2017, he was convicted on 19 counts—including mail and wire fraud, aggravated identity theft, and conspiracy—and later sentenced to 15 years in prison. President Biden commuted his sentence in 2024 after he had served only six years.

The denaturalization complaint alleges that Kazeem committed his fraud scheme before and after becoming a U.S. citizen and concealed his crimes, making his naturalization unlawful. It also claims that, before his fraud scheme, Kazeem entered a sham marriage to get permanent resident status and later married another woman, which further disqualifies him from citizenship.

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button