بین الاقوامی

نیویارک سٹی میں گاڑی کی پچھلی سیٹ پر خاتون مردہ حالت میں برامد

نیویارک سٹی میں پولیس کو اطلاع دی گئی کہ ایک گاڑی میں سے بدبو آرہی ہے اور گاڑی کی پچھلی سیٹ پر کوئی خاتون موجود ہے جس میں کوئی حرکت نظر نہیں آرہی

نیویارک ( اردو نیوز ) نیویارک سٹی میں اتوار کوپولیس کو ایک گاڑی کی پچھی سیٹ پر خاتون مردہ حالت میں پائی گئی ہے۔پولیس اور میڈ یا رپورٹس کے مطابق نیویارک سٹی میں 56سٹریٹ اور سٹن پلیس کے قریب پولیس کو اطلاع دی گئی کہ ایک گاڑی میں سے بدبو آرہی ہے اور گاڑی کی پچھلی سیٹ پر کوئی خاتون موجود ہے جس میں کوئی حرکت نظر نہیں آرہی ۔

اطلاع ملنے پر پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو انہوںنے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بعد گاڑی کھولی تو اندر پچھلی سیٹ پر ایک خاتون مردہ حالت میں موجود تھی ۔خاتون کے جسم پر کوئی زخموں کے نشان وغیرہ موجود نہیں تھے۔ بتایا گیا ہے کہ گاڑی کے قریب سے ایک شخص گذرا جس نے گاڑی کے اندر سے بدبو باہر نکلتی محسوس کی ۔

پولیس نے خاتون کی موت کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ متوفی کی عمر35سال بتائی گئی ہے ۔

Urdu News USA

www.urdunewsus.com

 

Related Articles

Back to top button