نیویارک کے علاقے جیکسن ہائٹس پر کوینز کے سب سے بڑے کمیونٹی سنٹر کی تعمیر کا اعلان
کمیونٹی سنٹر جیکسن ہائٹس میں سوئمنگ پول، انڈور جم اور تھیٹر بنے گا،10 ہزار بچوں اور خاندانوں کو فائدہ پہنچانے کا ہدف
نیویارک کے علاقے جیکسن ہائٹس پر کوینز کے سب سے بڑے کمیونٹی سنٹر کی تعمیر کا اعلان
کمیونٹی سنٹر جیکسن ہائٹس میں سوئمنگ پول، انڈور جم اور تھیٹر بنے گا،10 ہزار بچوں اور خاندانوں کو فائدہ پہنچانے کا ہدف، سستے گھروں، بچوں کی نگہداشت اور چھت پر فارم بنانے کی تجویز بھی زیر غور
نیویارک (اردو نیوز): نیویارک سٹی کے علاقے جیکسن ہائٹس، کوئنز میں ایک بڑے کمیونٹی سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ سامنے آیا ہے، جس کے تحت پہلی بار مقامی آبادی کے لیے سوئمنگ پول، باسکٹ بال کورٹس پر مشتمل انڈور جم، تھیٹر اور دیگر تفریحی و تعلیمی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
نیویارک سٹی کونسل کے ڈسٹرکٹ 25 کے رکن شیکھر کرشنن کے مطابق یہ منصوبہ کوئنز کی تاریخ میں کمیونٹی بنیادی ڈھانچے میں سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔ اس کا مقصد بچوں، نوجوانوں، بزرگوں اور دیگر رہائشیوں کو ایک ایسی جگہ فراہم کرنا ہے جہاں وہ سال بھر کھیلوں، تعلیم، تفریح اور سماجی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں۔
شیکھر کرشنن نے بتایا کہ مجوزہ کمیونٹی سینٹر سے جیکسن ہائٹس، و±ڈ سائیڈ اور ایسٹ ایلمہرسٹ کے علاقوں میں رہنے والے تقریباً 10 ہزار بچوں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔ ان کے مطابق علاقے میں سبز جگہوں اور اجتماعی سرگرمیوں کے لیے مناسب مقامات کی کمی ہے، اس لیے یہ منصوبہ مقامی آبادی کی اہم ضرورت پوری کرنے میں مدد دے گا۔
منصوبے کے تحت کمیونٹی سینٹر 70-02 تھرٹی فور ایونیو، جیکسن ہائٹس میں قائم کیا جائے گا۔ یہ مقام پاسیﺅ پارک کے قریب اور ہییکٹر فیگیروآ اسکول، پی ایس 398 کی دوسری جانب واقع ہے۔ شیکھر کرشنن کے مطابق اس مقام کا انتخاب اس لیے کیا گیا ہے تاکہ نیا مرکز پہلے سے موجود پارک اور مقامی آبادی کے لیے اس کی اہمیت کو مزید بڑھا سکے۔
کمیونٹی سینٹر میں سوئمنگ پول، باسکٹ بال کورٹس پر مشتمل اندرونی کھیلوں کا ہال اور تھیٹر بنیادی مجوزہ سہولتوں میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سستے گھروں کی تعمیر، بچوں کی دیکھ بھال کے مرکز، بیرونی کھیلوں کے میدانوں اور چھت پر زرعی فارم قائم کرنے کے امکانات بھی زیر غور ہیں۔
کرشنن کے مطابق منصوبے کی مزید تفصیلات طے کرنے کے لیے مقامی شہریوں کو بھی اپنی تجاویز اور خیالات پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا، تاکہ مرکز کو کمیونٹی کی ضروریات کے مطابق تیار کیا جا سکے۔
بچوں سے بزرگوں تک سب کے لیے سہولتیں
شیکھر کرشنن کا کہنا ہے کہ یہ مرکز صرف بچوں اور نوجوانوں کے لیے ہی نہیں بلکہ ہر عمر کے افراد کے لیے ایک مشترکہ جگہ ہوگا، جہاں لوگ نئی صلاحیتیں سیکھ سکیں گے، دوستیاں قائم کر سکیں گے اور مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبوں کے ذریعے مقامی آبادی کو وہ سہولتیں فراہم کی جا سکتی ہیں جن کی اسے طویل عرصے سے ضرورت ہے۔ انہوں نے اس منصوبے کو ممکن بنانے میں کردار ادا کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کمیونٹی سینٹر کے دروازے جلد از جلد عوام کے لیے کھولنے کے منتظر ہیں۔
Queens’ Largest Community Center Announced for Jackson Heights, New York
The new community center will feature a swimming pool, an indoor gym, and a theater, with the goal of benefiting 10,000 children and families.



