بین الاقوامی

ایران میں شاہ رضا پہلوی کی حنوط شدہ لاش دریافت

تہران: ایران میں شاہی مقبرے کے کھدائی کے دوران حنوط شدہ لاش کے بارے میں خیال جا رہا ہے کہ یہ پہلوی خاندان کے بانی رضا شاہ پہلوی کی باقیات ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے علاقے شھرری میں عبدالعزیم کے شاہی مقبرے کی کھدائی کے دوران ایک حنوط شدہ لاش اور تلوار جیسی اشیاء دریافت ہوئی ہیں۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ عین ممکن ہے حنوط شدہ لاش شاہ ایران رضا شاہ پہلوی کی ہو جنہیں انتقال کے کچھ عرصے بعد مئی 1944 کو اسی مقام پر دفن کیا گیا تھا جس کے لیے معروف آرکیٹیکچر نے خوبصورت مقبرہ ڈیزائن کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button