" "
اوورسیز پاکستانیزخبریں

عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو کونسی اور کتنی بڑی ٹیکس چھوٹ دی

آرڈینس کے مطابق بیرون ملک پاکستانی غیرملکی اثاثے سرمایہ کاری کے لیے بھیجتے ہیں توانہیں 5 سال کے لیے ٹیکس چھوٹ ہوگی، عمران خان کی قیاد ت میں کابینہ اجلاس میں فیصلہ

نیویارک (اردونیوز ) وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمائیہ کاری کی مد میں ایک بڑی ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے ۔ یہ ٹیکس چھوٹ اس بڑے پیکج کا حصہ ہے کہ جس کا مقصد ملک میں زرمبادلہ کے حصول میں فروغ، غیر ملکی سرمائیہ کاری کو بڑھانا اور صنعتی سیکٹر کو سپورٹ کرناہے ۔
اس سلسلے میں عمران خان کی قیادت میں ہونیوالے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکومت نے حکومتی کی تیسری ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔اسی آرڈینس میں اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق ٹیکس چھوٹ کی بات کی گئی ہے ۔
آرڈینس کے مطابق بیرون ملک پاکستانی غیرملکی اثاثے سرمایہ کاری کے لیے بھیجتے ہیں توانہیں 5 سال کے لیے ٹیکس چھوٹ ہوگی۔اوورسیز پاکستانیوں کو اس ٹیکس چھوٹ کی تفصیلات کا انتظار ہے ۔اسی آرڈینس کے مطابق صرف 5 فیصد ٹیکس ریٹ پر اب کالا دھن سفید کیا جاسکتا ہے۔ٹیکس ریٹ کی ادائیگی پر کالادھن سفید کرنے والوں سے ا±ن کے ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے۔ سرمایہ کار ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے کےلئے اپنی نئی کمپنی بنائے گا، اس سے فائد اٹھانے کی کٹ آف ڈیٹ دسمبر 2022ءہوگی۔
ا?رڈیننس سمری کی مطابق نئے یونٹ کے ذریعے جون 2024ءتک کمرشل پیداوار شروع کردی جائے، ایمنسٹی اسکیم میں بیمار صنعتی یونٹس کے لیے 3سال کی ٹیکس مراعات بھی شامل ہیں۔
سمری کے مطابق گزشتہ 3 سال سے نقصان والی کمپنیوں کو صحت مند صنعتی یونٹ خرید سکتا ہے اور کمپنی کو منافع بخش بنانے پر کمپنی کو 3 سال کی ٹیکس چھوٹ ہوگی۔

 

Related Articles

Back to top button