اوورسیز پاکستانیز

شمع ریسٹورنٹ بروکلین کے مالک نور حسین کے جواں سال بیٹے مزمل حسین کا انتقال

مزمل حسین ریسٹورنٹ پر نائٹ شفٹ میں کام کرکے وین میں گھر آیااور وین سے اترنے کی بجائے وین میں ہی بیٹھا رہا، وین میں بیٹھے ہی اسے سیزر (مرگی) کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا

نیویارک (اردونیوز ) برائٹن بیچ ، بروکلین پر واقع شمع ریسٹورنٹ کے مالک نور حسین کے جواں سال بیٹے مزمل حسین کا ہفتے کی صبح انتقال ہو گیا ۔بتایا گیا ہے کہ 32سالہ مزمل حسین ریسٹورنٹ پر نائٹ شفٹ میں کام کرکے وین میں گھر آیااور وین سے اترنے کی بجائے وین میں ہی بیٹھا رہا۔ فیملی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ وین میں بیٹھے ہی اسے سیزر (مرگی) کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے اس کی حالت خراب ہو گئی ۔ اس حالت میں نہ وہ خود کو سنبھال سکا اور نہ ہی کسی کو مدد کے لئے پکار سکا ۔ اسی حالت میں وہ کچھ دیر زندگی و موت کی کشمکش میں رہاا ور انتقال کر گیا ۔
نور حسین کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے ۔مزمل حسین ، ان کا چھوٹا بیٹا تھا۔بتایا گیا ہے کہ اسے کچھ عرصہ قبل بھی سیزر(مرگی ) کا مرض لاحق ہوا تھا تاہم اہل خانہ کے ساتھ موجود ہونے کی وجہ سے اسے فوری طبی امداد دی گئی اور وہ وہ بہتر ہو گئے ۔
پاکستانی امریکن بروکلین اور نیویارک کی اہم شخصیات، کمیونٹی ارکان اور نور حسین کے عزیز و اقارب نے مزمل حسین کے جواں سال انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔
مزمل حسین مرحوم کی نماز جنازہ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

Al-Rayaan Muslim Funeral Services

Related Articles

Back to top button