ڈاکٹر جاوید سلیمان کے بیٹے حسن سلیمان کی نماز جنازہ ، ہر آنکھ اشکبار
حسن سلیمان کی نماز جنازہ اسلامک سنٹر آف لانگ آئی لینڈ میں ادا کی گئی ، کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کی سینکڑوں کی تعداد میں شرکت
نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت ، پاکستانی امریکن ڈاکٹرز کی نمائندہ تنظیم ”اپنا“ کے سابق صدر اور ماہر امراض قلب ڈاکٹر سلیمان جاوید کے صاحبزادے حسن سلیمان مرحوم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔
اسلامک سنٹر آف لانگ آئی لینڈ (آئی سی ایل آئی ) مسجد میں ادا کی جانیوالی نماز جنازہ میں کمیونٹی کی سینکڑوں اہم شخصیات اور ارکان نے شرکت کی ۔ نیویارک میں حسن سلیمان مرحوم کی پاکستانی امریکن کمیونٹی میں ہونیوالی اس جواں سال موت پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ جنازے میں شرکاءکا کہنا تھا کہ پوری کمیونٹی ڈاکٹر سلیمان جاوید سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتی ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔
واضح رہے کہ سترہ سالہ حسن سلیمان گذشتہ ہفتے لانگ آئی لینڈ میں اپنی کار کے پبلک بس سے ٹکرانے کے حادثے میں جائے وقوعہ پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے ۔نیویارک کی پاکستانی کمیونٹی اس المناک حادثے اور موت پر غمناک ہے ۔