پاکستانخبریں

پاک بھارت جنگ بندی ، سندھ طاس معاہدہ اور مسلہ کشمیر، بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد کی امریکی سنیٹر جم بنکس سے ملاقات

Bilawal-Led Delegation Meets U.S. Senator Jim Banks, Praises Trump’s Role in India-Pakistan Ceasefire

بلاول بھٹو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ جنگ بندی کے لیے جو مثبت قدم اٹھایا، وہ پائیدار امن اور مکالمے کی طرف راستہ فراہم کرتا ہے

واشنگٹن ڈی سی (محسن ظہیر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، جو اس وقت ایک اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کی قیادت میں امریکہ کے دورے پر ہیں، نے امریکی سینیٹر جم بینکس سے واشنگٹن میں ملاقات کی۔بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کو اہم اور با مقصدقرار دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت کا محور علاقائی امن و سلامتی تھا۔ انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جنگ بندی کے لیے جو مثبت قدم اٹھایا، وہ پائیدار امن اور مکالمے کی طرف ایک راستہ فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے سینیٹر بینکس کو بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزیوں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتِ حال، اور سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی جیسے اقدامات پر تحفظات سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو نے خبردار کیا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون اور امن کی کوششوں کے لیے ایک خطرناک نظیر قائم کرتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنوبی ایشیا کے مسائل کا کوئی فوجی حل نہیں، اور صرف سفارتکاری اور بات چیت کے ذریعے ہی پائیدار امن ممکن ہے۔

Bilawal-Led Delegation Meets U.S. Senator Jim Banks, Praises Trump’s Role in India-Pakistan Ceasefire

#Pakistan4Peace

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button