پاکستانامیگریشن نیوز

لاس اینجلس میں امیگریشن چھاپوں کے خلاف مظاہرے، صدر ٹرمپ نے نیشنل گارڈز تعینات کردئیے

Protests Against Immigration Raids in Los Angeles Continue as President Trump Deploys National Guards

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں امیگریشن کے چھاپوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شہر میں نیشنل گارڈز تعینات کر دئیے گئے ہیں

لاس اینجلس (اردو نیوز)امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں امیگریشن کے چھاپوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شہر میں نیشنل گارڈز تعینات کر دئیے گئے ہیں ۔لاس اینجلس شہر جہاں پر امیگریشن حکام کی جانب سے مختلف مقاما ت پر چھاپے اور امیگرنٹس کی گرفتاری کی گئیں، امیگریشن چھاپوں کے خلاف احتجاج کا مرکز بن چکا ہے ۔ شہر کی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دو ہزار نیشنل فارڈز تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی پر تشدد مظاہرہ جو کہ امیگریشن حکام ( سرکاری ملازمین) کو اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی سے روکنے کی وجہ بنے گا، کو بغاوت سمجھا جائیگا۔
سیاسی تجزئیہ نگاروں کے مطابق امیگریشن جو کہ ایک وفاقی موضوع ہے، کے مسلہ پر لاس اینجلس میں وفاق اور ریاستی حکومت کے درمیان کشیدگی ، ریاست اور وفاق کی تعلقات میں خرابی کا سبب بن سکتی ہے ۔
واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امریکہ میں موجود غیر قانونی امیگرنٹس کے خلاف ہر سطح پر قانونی چارہ جوئی کے اقدامات میں نہ صرف تیزی آرہی ہے بلکہ ان میں اضافہ ہو رہا ہے ۔
لاس اینجلس میں مقامی شہریوں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور امیگرنٹس کے حامی گروپوں کی جانب سے امیگریشن حکام کے چھاپوں کی مخالفت کی جا رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں امیگریشن کے حوالے سے اہم خبریں پڑھنے کے لئیے اس لنک پر کلک کریں

Protests Against Immigration Raids in Los Angeles Continue as President Trump Deploys National Guards

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button