پاکستانبین الاقوامی

روزویلٹ ہوٹل نیویارک میں قائم شیلٹر سنٹر بند ہونے کا وقت آن پہنچا

نیویارک سٹی میں واقعی پاکستان کی قومی ائیر لائینز پی آئی اے کا ملکیتی روز ویلٹ ہوٹل میں نیویارک سٹی کی جانب سے قائم کردہ شیلٹر سنٹر کے بند ہونے کا وقت آن پہنچا ہے

نیویارک سٹی میں واقعی پاکستان کی قومی ائیر لائینز پی آئی اے کا ملکیتی روز ویلٹ ہوٹل میں نیویارک سٹی کی جانب سے قائم کردہ شیلٹر سنٹر کے بند ہونے کا وقت آن پہنچا ہے

نیویارک ( اردونیوز ) نیویارک سٹی میں واقعی پاکستان کی قومی ائیر لائینز پی آئی اے کا ملکیتی روز ویلٹ ہوٹل میں نیویارک سٹی کی جانب سے قائم کردہ شیلٹر سنٹر کے بند ہونے کا وقت آن پہنچا ہے۔شیلٹر میں مقیم آخری پناہ گزینوں کے ہوٹل سے نکلنے کے بعد روزیلٹ ہوٹل میں قائم شیلٹر سنٹر بند کر دیا جائیگا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیلٹر میں مقیم پناہ گزینوں کی تعداد دس رہ گئی ہے جو کہ ایک ہفتے میں ہوٹل چھوڑ دیں گے ۔واضح رہے کہ روزویلٹ ہوٹل سال 2022کے بعد نیویارک آنے والے دو لاھ تیس ہزار سے زائد مہاجرین ، رفیوجیز کا پہلا مرکز تھا ۔ اس شیلٹر کے تمام تر اخراجات نیویارک سٹی کی جانب سے برداشت کئے گئے ۔
نیویارک کے مہنے ترین ہوٹل میں مہاجرین ، رفیوجیز کو ٹھہرانے کے فیصلے کو ریپبلکن پارٹی کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔میئر ایرک ایڈمز نے رواں سال فروری میں اس شیلٹر کی بندش کا اعلان کیا تھا، جب انہوں نے یہ عندیہ دیا تھا کہ شہر میں مہاجرین کے بحران میں کمی آ چکی ہے۔حکام کے مطابق شہر کی ہوٹلوں میں مہاجرین کے لیے بنائے گئے دیگر مراکز کی تعداد اور اخراجات میں بھی کمی کی جا رہی ہے، کیونکہ نئے آنے والوں کی رفتار میں خاصی سست روی آ گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button