طاہرہ شریف روٹری کلب ہیکس ول، لانگ آئی لینڈ کی پریذیڈنٹ بن گئیں، پروقار تقریب حلف برداری
Rotary Club South Hicksville Installs Pakistani American Tahra Sharif as President
نیویارک ( اردو نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ممتاز سماجی شخصیت طاہرہ شریف روٹری کلب ہیکس ول ساو¿تھ(Rotary Club Hicksville South) کی پریزیڈنٹ منتخب ہو گئی ہیں ۔طاہرہ شریف کی تقریب حلف برداری لانگ لینڈ(نیویارک) کے محل ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی جس میں انہیں باقاعدہ طور پر ایک روٹری کلب ہیکس ویل کی پریذیڈنٹ کے طور پر انسٹال کیا گیا۔تقریب میں نیویارک سٹیٹ سینیٹر سٹیو رھوڈز نے خصوصی شرکت کی ۔
تقریب میں روٹری کلب کے ڈائریکٹرز اور ارکان کے علاوہ ساو¿تھ ایشین امریکن اور دیگر کمیونٹیز کی اہم شخصیات کے علاوہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز شخصیات بشیر قمر، خرم خان ،ہمایوں شبیر، عذرا ڈار،سعید حسن ،تسنیم قمر، رضوان قریشی ، تنویر چوہدری ، عاصم ملک و دیگر موجود تھیں جنہوں نے طاہرہ شریف کو روٹری کلب کی پریذیڈنٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ کمیونٹی کو ان کی خدمات پر فخر ہے۔
طاہرہ شریف کا کہنا تھا کہ روٹری کلب نے اُن پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اُس پر پورا اترنے کے لیے اور روٹری کلب ہیکس ول کو مزید موثر اور فعال بنانے کے لیے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گی۔

مزید اپ ڈیٹس کے لیے اردو نیوز کو وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔اردو نیوز یو ایس اے
Rotary Club South Hicksville Installs Pakistani American Tahra Sharif as President



