پاکستانخبریں

مئیر نیویارک ایرک ایڈمز کی PALSکے زیر اہتمام ٹاؤن ہال میں شرکت، پاکستانی کمیونٹی سے اہم خطاب

New York Mayor Eric Adams Attends PALS Town Hall, Delivers Key Address to Pakistani Community

ٹاؤن ہال میٹنگ میں PALSکے صدر ڈیٹیکٹو روحیل خالد نے میئر ایڈمز کو تنظیم کی تیسری ٹاؤن ہال میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مئیر ایڈمز کی پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں
میٹنگ میں مئیر ایڈمز کے ساتھ سٹی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے،مئیر ایڈمز کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بروکلین اور نیویارک سٹی کی پاکستانی امریکن کمیونٹی کے وہ نئے نہیں بلکہ دیرینہ دوست ہیں
پاکستانی کمیونٹی ،مئیر کے امیدواروں سے پوچھے کہ الیکشن سے پہلے وہ کہاں تھے ! مجھ سے زیادہ مسلم کمیونٹی کو کوئی جانتا ہے اور نہ ہی مجھ سے زیادہ کسی کی خدمات ہیں ، میئر ایڈمز کا ٹاؤن ہال میٹنگ سے خطاب

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے بروکلین ، نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی سے ٹاؤن ہال میں خصوصی خطاب کیا۔ اس ٹاؤن ہال میٹنگ کا اہتمام نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز کی نمائندہ تنظیم “پاکستانی امریکن لاءانفوسمنٹ سوسائٹی (PALS)نے کیا تھا۔ میٹنگ میں مئیر ایڈمز کے ساتھ سٹی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔ PALSکے صدر ڈیٹیکٹو روحیل خالد نے میئر ایڈمز کو تنظیم کی تیسری ٹاؤن ہال میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مئیر ایڈمز کی پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں۔
میئر ایڈمز دو گھنٹے سے زائد وقت تک میٹنگ میں موجود رہے ، شرکاءسے ان کے مسائل معلوم کئے اور ان کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی۔
مئیر ایڈمز کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بروکلین اور نیویارک سٹی کی پاکستانی امریکن کمیونٹی کے وہ نئے نہیں بلکہ دیرینہ دوست ہیں۔ انہیں پاکستانی کمیونٹی سے ملنے کے لئے کوئی جی پی ایس استعمال نہیں کرنا پڑتا۔ میئر ایڈمز نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ مئیر بننا چاہتے ہیں کہ کیا انہوں نے کبھی (الیکشن سے پہلے) پاکستانی و مسلم کمیونٹی سے کوئی رابطہ کیا!! انہوں نے کہا کہ نیویارک کی مسلم کمیونٹی کے لئے میں نے جو کیا ، کسی نے بھی نہیں کیا اور میرے انتظامیہ پرعزم ہے کہ خدمات کا یہ سلسلہ جاری رہیگا
میٹنگ میں مسلم آفیسرز سوسائٹی کے صدر ڈپٹی انسپکٹر وحید اختر ، ڈپٹی انسپکٹر مصباح نور ، مسلم وومین لیزون عطیہ شہناز کے علاوہ PALSکے عہدیدیداران ، کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور میئر ایڈمز کی لاؤڈ سپیکر پر اذان کی اجازت ، سکولوں میں حلال فوڈ ، انتظامیہ میں اہم عہدوں پر مسلم ارکان کی تعیناتی سمیت اہم خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ میٹنگ میں PALSکی جانب سے پاکستانی الیکٹرونک اینڈ پرنٹ میڈیا کے ارکان کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر شیلڈز پیش کی گئیں جو کہ مئیر ایڈمز نے انہیں پیش کیں اور ان کی خدمات کو سراہا۔

New York Mayor Eric Adams Attends PALS Town Hall, Delivers Key Address to Pakistani Community

Related Articles

Back to top button