برطانوی بادشاہ چارلس سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تاریخی ملاقات
شاہ چارلس نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز سے خوشگوار گفتگو کی اور ان سے کرکٹ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا
برطانوی بادشاہ چارلس سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تاریخی ملاقات
شاہ چارلس نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز سے خوشگوار گفتگو کی اور ان سے کرکٹ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا
لندن ( اردو نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس سے تاریخی شاہی رہائش گاہ کلیرنس ہاؤس میں ملاقات کی۔اس موقع پر شاہ چارلس نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز سے خوشگوار گفتگو کی اور ان سے کرکٹ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے شاہی محل میں برطانیہ کے بادشاہ سے ملاقات ایک یادگار اور تاریخی موقع قرار دیا جا رہا ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم اور چئیر مین محسن نقوی کی جانب سے شاہ چارلس کا ملاقات کو موقع فراہم کرنے پر شکرئیہ ادا کیا گیا اور شاہ چارلس کو کرکٹ میچ دیکھنے کی دعوت بھی دی گئی ۔ واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہے ۔
Pakistan Cricket Team Meets King Charles III at Clarence House
Pakistan Cricket Board Chairman Mohsin Naqvi and members of the Pakistan cricket team held a historic meeting with Britain’s King Charles III at the royal residence, Clarence House.
King Charles III warmly interacted with the national players and team officials, engaging them in conversation during the special meeting.
The memorable royal engagement provided the Pakistan cricket team with a unique opportunity to meet the British monarch at one of the United Kingdom’s most historic royal residences.



