امریکی نائب صدر جے ڈی وینس 3ستمبر کو اہم پریس کانفرنس کریں گے
جے ڈی وینس جمعرات ، تین ستمبر کی دوپہر ایک بجے وائٹ ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس کریں گے ، بڑی خبر متوقع
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس 3ستمبر کو اہم پریس کانفرنس کریں گے
واشنگٹن ڈی سی ( اردو نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس جمعرات، تین ستمبر کی دوپہر ایک بجے وائٹ ہاؤس کے بریفنگ روم میں صحافیوں سے گفتگو کریں گے۔ وہ وائٹ ہاو¿س کی جانب سے اہم امور پر میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔
جے ڈی وینس کی یہ بریفنگ ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد عہدے سے عارضی طور پر دستبردار ہو رہی ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں نائب صدر کی جانب سے میڈیا سے براہِ راست گفتگو کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب صدر وینس کی پریس کانفرنس میں بڑی خبر کی توقع ہے ۔
واضح رہے کہ جے ڈی وینس امریکہ میں فراڈ اور کرپشن کے خلاف جاری کاروائیوں کو دیکھنے کے علاوہ دو ماہ قبل امریکہ ، ایران مذاکرات میں بھی کردار ادا کررہے تھے۔



