پاکستانبین الاقوامی

ٹائمز اسکوائر نیویارک میں دو افراد پر چاقو سے حملہ، ایک خاتون جاں بحق، حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

ٹائمز اسکوائر جیسے مصروف علاقے میں پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرکے صورتحال کو مزید سنگین ہونے سے روکا،میئر نیویارک ظہران ممدانی اور کمشنر جیسیکا ٹش

نیویارک (اردو نیوز) ٹائمز سکوائر نیویارک میں سوموار کی شام ایک خاتون نے مبینہ طور پر محض چند سیکنڈ کے اندر دو افراد کو چاقو کے وار کرکے زخمی کردیا، جس کے نتیجے میں 32 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ 68 سالہ شخص زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے حملہ آور خاتون کو بھی فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔نیویارک پولیس کمشنر جیسیکا ٹش کے مطابق واقعہ تقریباً شام چار بج کر 24 منٹ پر ویسٹ 41st اسٹریٹ اور سیونتھ ایونیو کے قریب شروع ہوا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق 49 سالہ پامِیلا سیسنروس نے سرخ بیگ سے دو چاقو نکالے اور سب وے سے باہر آنے والے 68 سالہ شخص پر اچانک حملہ کرتے ہوئے اس کے پیٹ میں چاقو مار دیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور اس کے بعد سیونتھ ایونیو پر آگے بڑھی اور تقریباً 20 سیکنڈ کے اندر 42nd اسٹریٹ کے قریب ایک 32 سالہ خاتون کو بھی پیٹ میں چاقو مار دیا۔ خاتون کو بیل ویو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پہلے زخمی ہونے والے 68 سالہ شخص کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔دونوں حملوں کے بعد پولیس نے سیسنروس کو 42اور43سٹریٹ کے درمیان روک لیا۔ اس وقت بھی اس کے ہاتھوں میں دونوں چاقو موجود تھے۔پولیس کمشنر ٹش کے مطابق پولیس اہلکاروں نے تقریباً چار منٹ تک خاتون سے بات چیت کرتے ہوئے متعدد بار اسے چاقو نیچے رکھنے کا حکم دیا، تاہم اس نے انکار کردیا اور مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔
پولیس نے خاتون کو قابو کرنے کے لیے متعدد مرتبہ ٹیزر استعمال کیے، لیکن وہ غیر مو¿ثر ثابت ہوئے۔ خاتون چاقو لہراتے ہوئے اہلکاروں کی جانب بڑھتی رہی، جس پر دو پولیس اہلکاروں نے اپنے سروس ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور اسے گولیاں لگیں۔ اسے بیل ویو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔
پولیس کے مطابق سیسنروس کا تعلق ، نیویارک کے علاقے سے تھا اور اس کا نیویارک پولیس کے ریکارڈ میں ذہنی صحت سے متعلق سابقہ تاریخ موجود تھی۔ سال 2018 اور 2019 میں اس حوالے سے پولیس کے پاس واقعات درج تھے، تاہم اس کا کوئی سابقہ گرفتاری ریکارڈ نہیں تھا۔
میئر نیویارک ظہران ممدانی اور کمشنر جیسیکا ٹش نے مشترکہ پریس کانفرنس میں واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹائمز اسکوائر جیسے مصروف علاقے میں پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرکے صورتحال کو مزید سنگین ہونے سے روکا۔حکام کے مطابق واقعے کے دوران ٹائمز اسکوائر میں موجود شہریوں اور سیاحوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد افراد جان بچانے کے لیے مختلف سمتوں میں بھاگتے ہوئے نظر آئے۔نیویارک پولیس نے دونوں چاقو برآمد کرلیے ہیں۔ پولیس نے ابتدائی طور پر کہا ہے کہ واقعہ دہشت گردی کی کارروائی معلوم نہیں ہوتا اور تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس فائرنگ کے واقعے کی اندرونی تحقیقات کی جائیں گی جبکہ باڈی کیمرہ فوٹیج بھی عوام کے لیے جاری کی جائے گی۔

Times Square Stabbing: One Woman Killed, Another Injured; Knife-Wielding Suspect Shot Dead by NYPD

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے