اوورسیز پاکستانیز
آغا ذوالفقار کی ہمشیرہ کا انتقال، کمیونٹی کا اظہار تعزیت
آغا ذوالفقار سے دوست احباب اور کمیونٹی کا اظہار تعزیت، مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا کی اپیل

نیویارک (اردو نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف شخصیت آغا ذوالفقار کی چھوٹی ہمشیرہ، محترمہ شاہینآصف آغا، 22 جون 2025 بروز ہفتہ پاکستان میں انتقال کر گئیں۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
آغا ذوالفقار نے غمزدہ دل کے ساتھ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی ہمشیرہ حال ہی میں امریکہ وزٹ پرتھیں اور کچھ عرصہ قبل پاکستان واپس گئی تھیں، جہاں وہ اچانک اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔
انہوں نے دوستوں، احباب اور کمیونٹی سے مرحومہ کے ایصال ثواب، مغفرت اور جنت الفردوس میں بلنددرجات کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔
نیویارک اور دیگر شہروں میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے آغا ذوالفقار سے دلی تعزیت اور ہمدردی کااظہار کیا گیا ہے۔



