بین الاقوامیامیگریشن نیوز

میڈیکیڈ ڈیٹا امیگریشن مقاصد کے لیے دینے پر ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مقدمہ

Attorney General Platkin Sues Trump Administration for Illegally Sharing Personal Health Data

اقدام وفاقی قوانین، بشمول ہیلتھ انشورنس ایکٹ،پرائیویسی ایکٹ، اور سوشل سیکیورٹی ایکٹ کی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے

نیو جرسی (اردو نیوز) نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میتھیو جے پلیٹکن نے 16 ریاستوں کے ایک کثیرالریاستی اتحاد کے ساتھ امریکی محکمہ صحت و انسانی خدمات (HHS) کے ا±س فیصلے کے خلاف وفاقی
عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے، جس کے تحت محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی ( ڈی ایچ ایس) بالخصوص امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کو افراد کے نجی صحت کے ریکارڈز تک بلا رکاوٹ رسائی دی گئی ہے۔یہ اقدام وفاقی قوانین، بشمول ہیلتھ انشورنس پورٹیبلیٹی اینڈ اکاو¿نٹیبلیٹی ایکٹ (HIPAA)، پرائیویسی ایکٹ، اور سوشل سیکیورٹی ایکٹ کی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔
اٹارنی جنرل پلیٹکن نے کہا ہے کہ یہ ایک ظالمانہ اور غیر انسانی فیصلہ ہے جو اس انتظامیہ کا معمول بن چکا ہے۔ اگر لوگوں کو خدشہ ہوا کہ ان کی رازداری پامال ہوگی، تو وہ میڈیکیڈ میں رجسٹر ہونے سے گریز کریں گے، جس کے نتیجے میں ان کی صحت بگڑ سکتی ہے، یہاں تک کہ موت یا معذوری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ 1965 سے نافذ قانون کے تحت میڈیکیڈ کے ذریعے حاصل شدہ ذاتی طبی معلومات کو انتہائی خفیہ رکھا جاتا رہا ہے، اور صرف عوامی صحت یا میڈیکیڈ پروگرام کی نگرانی جیسے محدود مقاصد کے لیے ہی شیئر کیا جا سکتا ہے۔تاہم حالیہ اطلاعات کے مطابق، 13 جون 2025 کو HHS نے بغیر کسی عوامی یا ریاستی اعلان کے، ریاستوں کے لاکھوں افراد کا حساس میڈیکیڈ ڈیٹا DHS کو منتقل کر دیا — جس کا مقصد مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر “ڈیپورٹیشن ڈیٹا بیس” بنانا ہے۔
وفاقیحکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اس لیے کیا گیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ صرف وہ افراد میڈیکیڈ کی سہولیات حاصل کریں جو اس کے قانونی اہل ہیں۔ لیکن قانون کے مطابق ہنگامی میڈیکیڈ سہولت امریکہ میں تمام افراد کے لیے دستیاب ہے، چاہے ان کی امیگریشن حیثیت کچھ بھی ہو۔مقدمے میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا یہ اقدام “اختیارات سے تجاوز، طریقہ کار کی خلاف ورزی اور وفاقی قوانین سے متصادم” ہے، اور عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ DHS کو ان معلومات کو امیگریشن کے مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے روک دے۔
اس قانونی کارروائی میں نیو جرسی کے ساتھ کیلیفورنیا، ایریزونا، کولوراڈو، کنیکٹیکٹ، ڈیلاویئر، مین، میری لینڈ، میساچوسٹس، مشی گن، منیسوٹا، نیویارک، اوریگون، رہوڈ آئی لینڈ اور واشنگٹن کے اٹارنی جنرلز شامل ہیں۔

Attorney General Platkin Sues Trump Administration for Illegally Sharing Personal Health Data

Related Articles

Back to top button