پاکستانبین الاقوامی

امریکی ایئرپورٹس پر جوتے اتارنے کی شرط ختم ،ٹرمپ انتظامیہ کا اعلان

Passengers Can Keep Shoes On at TSA: New DHS Policy Aims to Cut Wait Times, Boost Traveler Comfort

امریکہ کے اندرونِ ملک ائیرپورٹس پر سفر کرنے والے مسافروں کو ٹی ایس اے (TSA) چیک پوائنٹس پر سیکورٹی اسکریننگ کے دوران اب جوتے اتارنے کی ضرورت نہیں ہوگی

 

 

واشنگٹن (اردونیوز) یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکورٹی کی سیکرٹری کرسٹی نوئم نے ایک نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت امریکہ کے اندرونِ ملک ائیرپورٹس پر سفر کرنے والے مسافروں کو ٹی ایس اے (ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن) چیک پوائنٹس پر سیکورٹی اسکریننگ کے دوران اب جوتے اتارنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔اس نئے اقدام کا مقصد مسافروں کے لیے سہولت میں اضافہ کرنا اور سیکیورٹی چیک پوائنٹس کے عمل کو تیز تر بنانا ہے تاکہ انتظار کے وقت میں کمی آئے۔
سیکرٹری نوم نے کہا: “جوتے اتارنے کی پالیسی کا خاتمہ ڈی ایچ ایس (ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکورٹی) کی جانب سے مسافروں کے تجربے کو بہتر بنانے کی ایک اور کاوش ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس فیصلے سے مسافروں کے انتظار کے وقت میں نمایاں کمی آئے گی اور ان کے سفر کا تجربہ مزید خوشگوار اور مو¿ثر ہوگا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی اب بھی اولین ترجیح رہے گی۔ جدید ٹیکنالوجی اور کثیر سطحی حفاظتی نظام کے باعث یہ تبدیلی اعلیٰ حفاظتی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے ممکن ہوئی ہے۔یہ تبدیلی ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امریکی فضائی سفر کو بہتر بنانے کے وڑن کے تحت کی جانے والی کئی اصلاحات میں سے ایک ہے۔
یاد رہے کہمئی میں ہوائی اڈوں پر “ریئل آئی ڈی” سسٹم کے نفاذ کا آغاز کیا گیا، جسے اب تک 94 فیصد کامیابی کے ساتھ نافذ کیا جا چکا ہے، اور اس سے بھی سیکیورٹی عمل میں بہتری آئی ہے۔

Passengers Can Keep Shoes On at TSA: New DHS Policy Aims to Cut Wait Times, Boost Traveler Comfort

Related Articles

Back to top button