تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری امریکہ پہنچ گئے
PTI Leader Zulfi Bukhari Arrives in U.S. to Speak at Congressional Hearing on Human Rights in Pakistan
زلفی بخاری امریکی کانگریس میں ہیومین رائٹس پر ہونیوالی ایک سماعت میں پیش ہونگے اور پاکستان میں ہیومین رائٹس کی صورتحال پر اپنا نکتہ نظر پیش کریں گے
زلفی بخاری ، ایسے وقت پر امریکہ پہنچے ہیں کہ جب پی ٹی آئی کے حلقوں کی جانب سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے قاسم خان اور سلیمان خان بھی امریکہ آئیں گے
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سید زلفی بخاری امریکہ پہنچ گئے ہیں۔ وہ اتوار کی صبح نیویارک پہنچے اور جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ سے نیوجرسی روانہ ہو گئے جہاں دو روز قیام کے بعد منگل کو واشنگٹن ڈی سی جائیں گے ۔ تحریک انصاف امریکہ کے مقامی قائدین کے مطابق زلفی بخاری امریکی کانگریس میں ہیومین رائٹس پر ہونیوالی ایک سماعت میں پیش ہونگے اور پاکستان میں ہیومین رائٹس کی صورتحال پر اپنا نکتہ نظر پیش کریں گے ۔
امریکہ میں قیام کے دوران زلفی بخاری پارٹی کے مقامی ارکان سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور مختلف تقریبات میں شریک ہونگے ۔زلفی بخاری ، ایسے وقت پر امریکہ پہنچے ہیں کہ جب پی ٹی آئی کے حلقوں کی جانب سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے قاسم خان اور سلیمان خان بھی امریکہ آئیں گے ۔ پی ٹی آئی واشنگٹن کے ایک اہم عہدیدار کے مطابق قاسم اور سلیمان کی آئندہ ہفتے امریکہ آمد متوقع ہے تاہم ابھی تک ان کی آمد کے حوالے سے کسی حتمی پروگرام سے پارٹی کو مطلع نہیں کیا گیا ہے ۔
PTI Leader Zulfi Bukhari Arrives in U.S. to Speak at Congressional Hearing on Human Rights in Pakistan



