پاکستاناوورسیز پاکستانیز

نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیت امجد خواجہ انتقال کر گئے

امجد خواجہ خواجہ ، ہارٹ اٹیک ہونے کے تین دن بعد تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہے اور بالآخر سوموار ،14جولائی کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

نیویارک ( اردو نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت امجد خواجہ سوموار،14جولائی کو لانگ آئی لینڈ، نیویارک میں انتقال کر گئے ۔امجد خواجہ کا دو ہفتے قبل اپنے گھر میں سیڑھیوں سے گرنے کی وجہ سے شدید زخمی ہو گئے تھے اور ان کے سر پر گہری چوٹ آئی تھی جس کے بعد انہیں لانگ آئی لینڈ کے کے ”این وائی یو لینگون ہسپتال“ میں داخل کروادیا گیا۔
ہسپتال میں امجد خواجہ کی سرجری کی گئی اور انہیں طبی امداد فراہم کی گئی جس سے ان کی طبیعت بہتر ہو گئی ۔ اس دوران انہیں دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے ان کی حالت دوبارہ انتہائی نازک ہو گئی ۔امجد خواجہ خواجہ ، ہارٹ اٹیک ہونے کے تین دن بعد تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہے اور بالآخر سوموار ،14جولائی کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔
امجد خواجہ کی نماز جنازہ اور تدفین کے حوالے سے ان کی فیملی کی جانب سے اعلان کیا جائیگا۔ امجد خواجہ کے قریبی عزیز و اقارب ، دوست احباب ڈاکٹر اعجاز احمد، اسد چوہدری ، حمید مغل ، تنویر چوہدری ، افتخار جانی ،سیدثمر حسن جیلانی، چوہدری اکر م،آغاذوالفقار ،محمد آصف ، سیف ناگرا، سردار نصر اللہ ، محسن ظہیر، شاہد چغتائی، عمران اگرہ ، گل محمد، سمیت دیگر کی گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ کمیونٹی ایک مخلص ، ملنسار دوست اور رکن سے محروم ہو گئی ہے ۔

Related Articles

Back to top button