پاکستان

پاکستان ڈے پریڈ نیویارک کے سابق سیکرٹری جنرل طارق کھوکھر کار حادثے میں شدید زخمی

طارق کھوکھر چند روز قبل اپنے کسی عزیز سے ملنے کے بعد واپس آرہے تھے کہ اس دوران ان کی کار حادثے کا شکار ہو گئی

طارق کھوکھر چند روز قبل اپنے کسی عزیز سے ملنے کے بعد واپس آرہے تھے کہ اس دوران ان کی کار حادثے کا شکار ہو گئی ۔ اس کار ایکسیڈنٹ میں وہ شدید زخمی ہو گئے

نیویارک ( اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کے مقامی رہنما اور پاکستان ڈے پریڈ نیویارک کے کئی سالوں تک جنرل سیکرٹری رہنے والے طارق کھوکھر ایک کار حادثے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔وہ بروکلین ، نیویارک کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج اور انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں ۔ اُن کی حالت تشویش ناک قرار دی جا رہی ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ طارق کھوکھر چند روز قبل اپنے کسی عزیز سے ملنے کے بعد واپس آرہے تھے کہ اس دوران ان کی کار حادثے کا شکار ہو گئی ۔ اس کار ایکسیڈنٹ میں وہ شدید زخمی ہو گئے ۔ جائے وقوعہ سے انہیں ایمبولنس میں ہسپتال لے جایا گیا ۔
طارق کھوکھر کے قریبی دوست احباب جو ہسپتال انہیں دیکھنے گئے نے بتایا کہ طارق کھوکھر بیہوش ہیں اور ڈاکٹرز ان کی صحت کی بحالی کے لئے مسلسل کوشاں ہیں ۔ طارق کھوکھر کے عزیز و قارب کی جانب سے کمیونٹی سے اپیل کی گئی ہے کہ اُن کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کریں ۔

نوٹ : تازہ اور اہم ترین خبروں کے لئے وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔ ارو نیوز یو ایس ا ے

Related Articles

Back to top button