خبریںاوورسیز پاکستانیز

آصف علی زرداری کا نعرہ ”پاکستان کھپے “

پاکستان کے صدر مملکت آصف علی زرداری کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر چوہدری اعجاز فرخ (نیویارک) کا خصوصی مضمون

ستائیس دسمبر 2007 کا دن، جلسہ گاہ لیاقت باغ راولپنڈی، پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن، پاکستان کی دو بار منتخب وزیر اعظم، قائد عوام بھٹو شہید کی بیٹی محترمہ بینظیر بھٹو پاکستان کے غیور عوام سے خطاب کر کے ہنسی خوشی، فاتحانہ انداز میں اپنی کار میں بیٹھی جلسہ گاہ سے باہر نکل کر اپنی منزل مقصود کی طرف جا رہی تھیں، پارٹی کارکنان، جمہوریت پسند اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کار روک کر جئے بھٹو کے نعرے لگا رہے تھے، فلک شگاف نعرے لگاتے ہوے جب کارکنان نے محترمہ بینظیر بھٹو کی کار روک کر کھڑے تھے تو محترمہ بینظیر بھٹو اپنی کار کی سن روف سے باہر نکل کر کارکنان کے نعروں کا جواب دے رہی تھیں کہ پاکستان، جمہوریت اور محترمہ بینظیر بھٹو کے مخالفین جو اپنے پروگرام کے مطابق حملہ کرنے کے لیے تاک لگائے بیٹھے تھے نے اچانک محترمہ بینظیر بھٹو اور انکی کار پر بم اور گولیوں سے حملہ کر دیا۔

پاکستان کے صدر مملکت آسف علی زرداری کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر چوہدری اعجاز فرخ (نیویارک) کا خصوصی مضمون
Asif Ali Zardari, 70th birthday

اس حملے میں محترمہ بینظیر بھٹو بری طرح زخمی ہوئیں، اس حملہ سے بہت سے پارٹی کارکنان، جمہوریت پسند اور غیور عوام بھی زخمی اور ہلاک ہوئے ،بری طرح زخمی حالت میں
محترمہ بینظیر بھٹو کو ہسپتال پہنچایا گیا۔ ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ محترمہ بینظیر بھٹو کو نہ بچا سکے اور وہ اللہ کو پیاری ہوگئیں۔
محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کی خبر پھیلتے ہی پورے پاکستان میں کہرام مچ گیا، عوام میں غم و غصہ پھیل گیا۔ سارے پاکستان میں ہنگامے اور دنگا فساد شروع ہو گیا۔ جگہ جگہ تھوڑ پھوڑ ہونے لگی اور جگہ جگہ آگ لگائی جانے لگی۔خاص کر سندھ میں تو حالات بہت ہی خراب ہو گئے،عوام اتنے غصے میں تھے کہ وہ پاکستان کی چیز کو تباہ و برباد کر دینا چاہتے تھے حالات پر کسی طرح بھی قابوپانا ناممکن نظر آ رہا تھا
ان حالات میں جناب آصف علی زرداری نے اپنی سیاسی بصیرت سے حالات پر قابو پانے کیلئے پارٹی کارکنان اور جمہوریت پسند عناصر سے پرامن رہنے کے لیے اپیل کی اور پاکستان کی سلامتی اور جمہوریت کی بقاءکو زائدہ اہمیت دیتے ہوے ”پاکستان کھپے“کا نعرہ لگایا
“جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے”
کے نعرے پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔ کارکنان اور جمہوریت پسند عوام نے جناب آصف علی زرداری کی باتوں کو اہمیت دیتے ہوئے ملک میں امن رکھنے کو بہتر سمجھا۔
آصف علی زرداری کی ویں سالگرہ پر دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیںصحت و سلامتی کے ساتھ طویل زندگی عطاء

(نوٹ : مضمون نویس پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سابق سرپرست اعلیٰ ، سابق سینئر نائب صدر و سابق سیکرٹری اطلاعات ہیں )

Related Articles

Back to top button