پاکستانامیگریشن نیوز

نیویارک میں بنگلہ دیشی امریکن پولیس آفیسر دیدار الاسلام شہید کا تاریخی جنازہ ، نیویارک سٹی اور سٹیٹ کی پوری قیادت کی جسد خاکی کو سلامی

Historic Funeral of Bangladeshi-American Police Officer Didarul Islam in New York; City and State Leaders Pay Final Salute

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی میں فائرنگ کے پیش آنیوالے ایک واقعہ میں جانبازی سے فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے شہید ہونیوالے بنگلہ دیشی امریکن پولیس آفیسر دیدار الاسلام کی نماز جنازہ برونکس میں ادا کر دی گئی ۔

آفیسر دیدار الاسلام کا فیونرل پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ منعقد ہوا جس میں نیویارک سٹیٹ کی گورنر کیتھی ہوکل، نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز، سابق گورنر و مئیر کے امیدوار اینڈریو کومو، ڈیموکریٹ امیدوار برائے مئیر زوہران ممدانی ، نیویارک سٹی کی پولیس کمشنر جیسیکا ٹش سمیت نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام سمیت ہزاروں ایگزیکٹوز اور آفیسرز، ووفاقی حکام اور مسلم امریکن کمیونٹی کے علاوہ امریکی شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔
فیونرل کے موقع پر آفیسر دیدار الاسلام کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے جسد خاکی کو فیونرل میں موجود پوری قیادت کی جانب سے سلامی پیش کی گئی ۔

Historic Funeral of Bangladeshi-American Police Officer Didarul Islam in New York; City and State Leaders Pay Final Salute

Related Articles

Back to top button