پاکستان

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز شخصیت عادل رحمان ناسا کاؤنٹی نیویارک کی ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ کے ممبر مقرر

Prominent Pakistani American Community Leader Adil Rehman Appointed Member of Nassau County's Asian American Advisory Board in New York

عادل رحمان کی نامزدگی ناساؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین کی جانب سے کی گئی جبکہ ناسا کاؤنٹی لیجسلیچر (قانون ساز اسمبلی )کی جانب سے اُن کی تقرری کی توثیق کی گئی
ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو اور لیجسلیٹر سمیت ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو کے سینئر ایڈوائزر اور ایشین امریکن ایڈوائزی بور ڈ کے چئیرمین چوہدری اکرم نے عادل رحمان کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی ہے
عادل رحمان کی جانب سے کاؤنٹی ایگزیکٹو ، سینئر ایڈوائزر و چئیرمین چوہدری اکرم کا شکرئیہ ادا کیا گیا ہے ۔ جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، اُس پر پورا اترنے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کرونگا

نیویارک (محسن ظہیر) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت عادل رحمان کو ایشین امریکن ایڈوائزی بور ڈ کا بورڈ ممبر مقرر کر دیا گیا ہے۔ عادل رحمان کی نامزدگی ناسا ؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین کی جانب سے کی گئی جبکہ ناسا کاؤنٹی لیجسلیچر (قانون ساز اسمبلی )کی جانب سے اُن کی تقرری کی توثیق کی گئی جس کے بعد عادل رحمان کے بطور ایشین امریکن ایڈوائزی بورڈ کے بورڈ ممبر کے طور پر تقرری کا نوٹفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو اور لیجسلیٹر سمیت ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو کے سینئر ایڈوائزر اور ایشین امریکن ایڈوائزی بور ڈ کے چئیرمین چوہدری اکرم نے عادل رحمان کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی ہے اور توقع کا اظہار کیا ہے کہ عادل رحمان بورڈ میں اپنا کردار متحرک اور فعال انداز میں ادا کریں گے ۔
عادل رحمان کی جانب سے ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین ، سینئر ایڈوائزر و چئیرمین چوہدری اکرم اور کاؤنٹی لیجسلیچرکا شکرئیہ ادا کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اُن پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، وہ اُس پر پورا اترنے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی جانب سے بھی عادل رحمان کو ان کی تقرری پر مبارکباد پیش کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ عادل رحمان کی خدمات پر کمیونٹی کو فخر ہے

Prominent Pakistani American Community Leader Adil Rehman Appointed Member of Nassau County’s Asian American Advisory Board in New York

Related Articles

Back to top button