اوورسیز پاکستانیزبین الاقوامیکالم و مضامین

نیویارک کے ٹائمز سکوائر پر یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے بڑا احتجاجی مظاہرہ

On Youm-e-Istehsal, NYC Protesters Demand UN Action, Urge Trump to Help Resolve Kashmir Issue

شرکاءکا اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرامد کا مطالبہ، صدر ٹرمپ کو سیز فائز سے بڑھ کر کوشش کرکے مسلہ کشمیر حل کروانا چاہئیے، مقبوضہ کشمیر کی عوام سے اظہار یکجہتی

نیویارک ( اردو نیوز ) بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی بدترین خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو نام نہاد طور پر بھارت میں ضم کرنے کے مودی حکومت کے چند سال قبل اٹھائے گئے اقدام کے خلاف نیویارک میں بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا ۔ کشمیری اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر کے موقع پر نیویارک سٹی کے مصروف ترین علاقے ٹائمز سکوائر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ احتجاجی مظاہرے میں ڈاکٹر غلام نبی فائی ،سابق وزیر کشمیر چوہدری مقبول گجر، تاج خان ،راجہ مختار احمد،سردار امتیاز گڑالوی ، سردار ساجد سوار،راجہ ظفر، صغیر خان ،ضمیر منہاس،آمنہ تاج سمیےت دیگر مقامی قائدین اور کمیونٹی ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر غلام نبی فائی، چوہدری مقبول گجراور تاج خان سمیت کمیونٹی قائدین کا کہنا تھا کہ کشمیر کے نہتے اور مظلوم عوام پر مودی حکومت کے ظلم و ستم کا سلسلہ اپنے انجام کو پہنچے گا اور بھارت کسی بھی غیر آئینی ، غیر قانونی اور عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر نے والےت اقدام کے ذریعے کشمیر کو بھارت کا کبھی بھی حصہ نہیں بنا سکتا ۔
دو گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والے احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے خلاف ہونیوالے مظالم کے خلاف نعرے درج تھے ۔ مظاہرے کے دوران نیویارک کا ٹائمز سکوائر کشمیری عوام کے حق میں نعروں سے گونجتا رہا ۔

On Youm-e-Istehsal, NYC Protesters Demand UN Action, Urge Trump to Help Resolve Kashmir Issue

Related Articles

Back to top button