فلوریڈ میں جشن آزادی پاکستان ، سفیر رضوان شیخ کی خصوصی شرکت
Pakistani Festival in Florida Attended by Ambassador Rizwan Sheikh: “After Victory in the Battlefield, Pakistan Must Now Achieve Economic Rise
معرکہ حق کے بعد پاکستان کو معاشی محاذ پر بھی عروج پر پہنچانا ہے ، سفیر رضوان سعید شیخ
سفیر پاکستان نے سیلابی تباہ کاریوں کا ذکر کیا اور متاثرین کیلئے دل کھول کر مدد کرنے کی اپیل کی
میامی ( مشرف خان ) امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک میں مقیم سب پاکستانی پاکستان کے سفیر ہیں۔ انہیں اپنی اخلاقی سماجی ،مذہبی ذمہ داریوں کا خیال رکھناچاہیئے۔ ہم بھارت کا نا صرف جنگی میدان میں بلکہ ہر محاذ پر مقابلہ کرینگے۔ اقوام عالم کو پاکستان کی قوت اور بصارت کی صحیح اندازہ ہو چکا ہے۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ پاکستانی امریکنز ہمیشہ کی طرح اب بھی پاکستان کی تعمیر اور ترقی میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساوتھ فلوریڈا میں پاکستانی امریکنز کی یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اپنی آمد کے فورا بعد سفیر پاکستان رضوان شیخ نے مقامی کمیونٹی لیڈر میاں طاہر اسماعیل کی جانب سے دیئے گئے ۔عشائیہ میں شرکت کی۔ اگلے روز سفیر پاکستان نے مقامی کاروباری شخصیت اشرف امدانی کے ظہرانے میں شرکت کی جس میں سابقہ براوڈ کاو نٹی میئر اور آئندہ انتخابات میں امریکی کانگریس کے امیدوار ڈیل ہولنس نے انہیں اپنی کاونٹی میں خوش آمدید کہا۔

سفیر پاکستان کے اعزاز میں دیئے جانے والے ظہرانے میں یہاں کی متعدد کاروباری اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقعہ سفیر پاکستان نے ان حضرات سے سیلابی تباہ کاریوں کا ذکر کیا اور متاثرین کیلئے دل کھول کر مدد کرنے کی اپیل کی۔ ظہرانے میں موجود بورڈ ممبر احسن اسد نے سفیر پاکستان کو اطلاع دی کی انکی تنظیم کے بورڈ نے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے 5 ملین ڈالر تفویض کرنے کی منظوری دی ھے۔ جو بہت جلد پاکستان میں موجود تنظیم کے نمائندوں کو بھیج دیئے جائیں گے۔ جس پر سفیر پاکستان انکا شکریہ ادا کیا۔جشن آزادی کی مین کمیونٹی کی تقریب رات گئے مقامی آرٹ سینٹر میں منعقد کی گئی جس میں تین ہزار افراد کے ساتھ درج ذیل افراد نی شرکت کی۔
اپنی تقریر کا اختتام سفیر پاکستان نے پروین شاکر مرحومہ کے درج ذیل الفاظ سے کیا۔
بخت سے کوئی شکایت ہے نہ افلاک سے ہے
یہی کیا کم ہے کہ نسبت مجھے اس خاک سے ہے
اس عظیم الشان محفل کا اختتام پاکستان کے مشھور گائیک استاد حامد علی خان کی سرپرائز موجود گی سے ہوا۔ حاضرین کی پرزور فرمائش انھوں نے اے میرے پاک وطن گا کر ارض پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر منتظمین میاں طاہر اسماعیل، لیاقت علی، طلحہ علی، ڈاکٹر شہزاد ، ڈاکٹر ظفر قریشی، میاں احسان نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
Pakistani Festival in Florida Attended by Ambassador Rizwan Sheikh: “After Victory in the Battlefield, Pakistan Must Now Achieve Economic Rise




