مسلم آفیسر سوسائٹی کا پریذیڈنٹ وحید اختر کی صدارت میں سالانہ سکالر شپ ڈنر، نیویار ک کے مئیر اور پولیس کمشنر شریک
Annual Scholarship Dinner Led by President Waheed Akhtar, with Mayor Eric Adams, Commissioner Jessica Tisch, NYPD Officers, and Community Leaders in Attendance
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں مسلم پولیس آفیسرز کی نمائندہ تنظیم مسلم آفیسرز سوسائٹی کے سالانہ ڈنر میں مئیر ایرک ایڈمز اور کمشنر جیسیکا ٹش سمیت پولیس آفیسرز اور اہم شخصیات شریک
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں تین ہزار سے زائد مسلم امریکن پولیس ایگزیکٹوز اور آفیسرز کی نمائندہ تنظیم مسلم آفیسرز سوسائٹی ( ایم او ایس ۔NYPD MOS) کا سالانہ سکالر شپ ڈنر منعقد ہوا۔ مسلم آفیسرز سوسائٹی کے پریذیڈنٹ ڈپٹی انسپکٹر وحید اختر کی صدارت میں ٹیر س آن دی پارک کے عظیم الشان ہال میں منعقدہ پر وقار ڈنر میں نیویارک کے مئیر ایرک ایڈمز اور پولیس کمشنر جیسیکا ٹش سمیت اعلیٰ پولیس حکام ، مسلم آفیسرز سوسائٹی کے ایگزیکٹوز اور آفیسرز اور پاکستانی اور مسلم امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات شریک ہوئیں ۔ تقریب کا آغاز اللہ تعالیٰ کے پاک کلام سے ہوا جس کے بعد امریکہ کا قومی ترانہ پڑھا گیا ۔ مسلم آفیسر ز سوسائٹی کے صدر ڈپٹی انسپکٹر وحید اختر کی جانب سے مئیر ایڈمز اور کمشنر ٹش سمیت تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا گیا کہ مسلم آفیسرز سوسائٹی جو کہ چند ارکان سے شروع ہوئی تھی ، آج نیویارک پولیس میں خدمات انجام دینے والے تین ہزار سے زائد مسلم امریکن پولیس ایگزیکٹوزا ور آفیسرز کی نمائندہ تنظیم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امریکن پولیس آفیسرز کو اپنی خدمات پر فخر ہے اور وہ اپنا پیشہ وارانہ کردار ایمانداری، محنت اور لگن سے ادا کرنے کے لئے خدمات ہیں ۔ تقریب میں نیویار ک پولیس میں خدمات انجام دینے والے پولیس آفیسر عدید فیاض شہیداور آفیسر دیدار الاسلام شہید کے اہل خانہ بھی شریک ہوئے ۔ وحید اختر نے مئیر ایڈمز اور کمشنر جیسیکا ٹش کے ساتھ مل کر پولیس آفیسر عدید فیاض شہیداور آفیسر دیدار الاسلام شہید کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداءکے اہل خانہ سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ۔
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں تین ہزار سے زائد مسلم امریکن پولیس ایگزیکٹوز اور آفیسرز کی نمائندہ تنظیم مسلم آفیسرز سوسائٹی ( ایم او ایس ۔NYPD MOS) کا سالانہ سکالر شپ ڈنر منعقد ہوا۔ مسلم آفیسرز سوسائٹی کے پریذیڈنٹ ڈپٹی انسپکٹر وحید اختر کی صدارت میں ٹیر س آن دی پارک کے عظیم الشان ہال میں منعقدہ پر وقار ڈنر میں نیویارک کے مئیر ایرک ایڈمز اور پولیس کمشنر جیسیکا ٹش سمیت اعلیٰ پولیس حکام ، مسلم آفیسرز سوسائٹی کے ایگزیکٹوز اور آفیسرز اور پاکستانی اور مسلم امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات شریک ہوئیں ۔
تقریب کا آغاز اللہ تعالیٰ کے پاک کلام سے ہوا جس کے بعد امریکہ کا قومی ترانہ پڑھا گیا ۔
مسلم آفیسر ز سوسائٹی کے صدر ڈپٹی انسپکٹر وحید اختر کی جانب سے مئیر ایڈمز اور کمشنر ٹش سمیت تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا گیا کہ مسلم آفیسرز سوسائٹی جو کہ چند ارکان سے شروع ہوئی تھی ، آج نیویارک پولیس میں خدمات انجام دینے والے تین ہزار سے زائد مسلم امریکن پولیس ایگزیکٹوزا ور آفیسرز کی نمائندہ تنظیم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امریکن پولیس آفیسرز کو اپنی خدمات پر فخر ہے اور وہ اپنا پیشہ وارانہ کردار ایمانداری، محنت اور لگن سے ادا کرنے کے لئے خدمات ہیں ۔
تقریب میں نیویار ک پولیس میں خدمات انجام دینے والے پولیس آفیسر عدید فیاض شہیداور آفیسر دیدار الاسلام شہید کے اہل خانہ بھی شریک ہوئے ۔ وحید اختر نے مئیر ایڈمز اور کمشنر جیسیکا ٹش کے ساتھ مل کر پولیس آفیسر عدید فیاض شہیداور آفیسر دیدار الاسلام شہید کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداءکے اہل خانہ سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ۔
Annual Scholarship Dinner Led by President Waheed Akhtar, with Mayor Eric Adams, Commissioner Jessica Tisch, NYPD Officers, and Community Leaders in Attendance



