”پاکستان ہیریٹیج ڈے“ کے نام سے منعقدہ تقریب میں مئیر نیویارک ایڈمز کی جانب سے پاکستانی امریکن کمیونٹی اور کمیونٹی کی اہم شخصیات کی خدمات کا اعتراف ، سائٹیشن پیش کی گئیں
تقریب میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد اور قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت، گریسی مینشن میں پاکستانی ورثے کے رنگ نمایاں
تقریب میں مئیر ایڈمز کی جانب سے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی بزرگ کاروباری و سماجی شخصیت عباس رضا رضوی ( پنجاب گروسری کے مالک اور ”کوپو“ تنظیم کے محمد رضوی کے والد ) ، معروف ڈاکٹر عبدالواحد، اپنا ڈے کئیر سنٹر کی آمنہ خواجہ اور معروف کاروباری شخصیت اور ڈیرہ ریسٹورنٹ کے مالک سیف ناگرہ کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر خصوصی سائٹیشن پیش کیں ۔اِن کمیونٹی قائدین کی جانب سے مئیر ایڈمز کا عزت افزائی پر خصوصی شکرئیہ ادا کیا گیا ۔
تقریب میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز کی نمائندہ تنظیم ”پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی “ (پالز۔PALS) کے پریذیڈنٹ ڈیٹیکٹو روحیل خالد کے علاوہ انسپکٹر عدیل رانا، ڈپٹی انسپکٹر مصباح نور، ڈپٹی انسپکٹر جہانگیر اشرف سمیت دیگر پولیس آفیسرز بھی شریک ہوئے اور مئیر ایڈمز کا کہنا تھا کہ اُن کے دور میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز نے ریکارڈ تعداد میں ایگزیکٹو پوزیشن پر ترقیاں حاصل کی ہیں

نیویارک(اردو نیوز) نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز کی جانب سے مئیر کی سرکاری رہائشگاہ گریسی مینشن میں یوم پاکستان کی مناسبت سے ”پاکستان ہیریٹیج “ کی تاریخ میں پہلی بار خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں نہ صرف پاکستا ن کے ثقافتی ورثے کے رنگ نمایاں کئے گئے بلکہ پاکستانی امریکن کمیونٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر سائٹیشن پیش کی گئیں ۔
گریسی مینشن میں منعقدہ تقریب میں پاکستانی اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر عاصم افتخار احمد اور قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب میں مئیر ایڈمز کے ہمراہ ان کی سٹی انتظامیہ میں شامل پاکستانی امریکن حکام اور نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی امریکن پولیس ایگزیکٹوز اور آفیسرز نے بھی شرکت کی ۔تقریب کی نظامت کے فرائض مئیر آفس آف امیگرنٹ افئیرز کی مسلم لیزون عطیہ شہناز نے ادا کئے ۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی ارکان بالخصوص بچے پاکستان کے روایتی ملبوسات میں شریک ہوئے اور سبز ہلالی پرچم گریسی میشن میں تمام وقت لہراتے رہے اور نوجوان گلوکار شیر جان احمد نے ملی نغمے گا کر سماں باند ھ دیا ۔

مئیر ایڈمز نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کو پاکستان ہیریٹیج ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کو کوئی نیا نہیں بلکہ دیرینہ دوست ہوں ۔ پاکستانی کمیونٹی کی نیویارک کے لئے خدمات قابل ستائش ہیں ۔
سفیر عاصم افتخار احمد اور قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے مئیر ایڈمز کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گریسی میشن میں پاکستان ہیریٹیج ڈے منا کر ایک تاریخ رقم کی ہے جسے پاکستانی کمیونٹی ہمیشہ یاد رکھے گی اور ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھے گی ۔
تقریب میں مئیر ایڈمز کی جانب سے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی بزرگ کاروباری و سماجی شخصیت عباس رضا رضوی ( پنجاب گروسری کے مالک اور ”کوپو“ تنظیم کے محمد رضوی کے والد ) ، معروف ڈاکٹر عبدالواحد، اپنا ڈے کئیر سنٹر کی آمنہ خواجہ اور معروف کاروباری شخصیت اور ڈیرہ ریسٹورنٹ کے مالک سیف ناگرہ کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر خصوصی سائٹیشن پیش کیں ۔اِن کمیونٹی قائدین کی جانب سے مئیر ایڈمز کا عزت افزائی پر خصوصی شکرئیہ ادا کیا گیا ۔
تقریب میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز کی نمائندہ تنظیم ”پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی “ (پالز۔PALS) کے پریذیڈنٹ ڈیٹیکٹو روحیل خالد کے علاوہ انسپکٹر عدیل رانا، ڈپٹی انسپکٹر مصباح نور، ڈپٹی انسپکٹر جہانگیر اشرف سمیت دیگر پولیس آفیسرز بھی شریک ہوئے اور مئیر ایڈمز کا کہنا تھا کہ اُن کے دور میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز نے ریکارڈ تعداد میں ایگزیکٹو پوزیشن پر ترقیاں حاصل کی ہیں ۔
اس موقع پر بچوں نے پاکستان کے تمام صوبوں کی ثقافت کی نمائندگی کی اور لوک گیتوں پر ٹیبلو پیش کیا۔اس موقع پر نیویارک سٹی میں کمیونٹی افیئرز یونٹ کے کمشنر فریڈ کرائز مین اورکمشنر عاصم الرحمان نے بھی اظہارِ خیا ل کیا، شرکاءسے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ سیاستدان تو وعدے کرتے ہیں لیکن مئیر ایڈمز نے عمل کرکے دکھایا۔
مقررین نے میئر ایرک ایڈمز کی کاوشوں اور اقدامات کو تاریخی قرار دیا۔تقریب کے اختتام سے قبل سماجی رہنما نسیم گلگتی نے ایرک ایڈمز کو گلگت بلتستان کی ثقافتی ٹوپی پہنائی۔تقریب میں پاکستان میں حالیہ سیلاب میں جاں بحق افراد اور متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے خاموشی بھی اختیار کی گئی۔
Historic First: Pakistan Heritage Day Celebrated at NYC Mayor Eric Adams’ Official Residence



