پاکستان

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80واں اجلاس 9 ستمبرجبکہ جنرل مباحثہ 23ستمبر سے شروع ہوگا

80th UNGA session opens Sept 9, General Debate Sept 23; PM Shehbaz to represent Pakistan

وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف جنرل اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران پاکستان ، مسلہ کشمیر سمیت اہم عالمی امور اور اقوام متحدہ کے کردار کے حوالے سے خصوصی خطاب کریں گے

نیویارک (محسن ظہیر) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80واں اجلاس منگل 9 ستمبر 2025 کو نیویارک میں شروع ہوگا جبکہ جنرل مباحثہ 23 ستمبر سے ہوگا۔ رواں برس کا اجلاس اس لحاظ سے منفرد ہوگا کہ اس دوران اقوام متحدہ کی 80ویں سالگرہ منائی جائے گی اور دنیا کو درپیش اہم چیلنجز پر عالمی رہنما اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف جنرل اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران پاکستان ، مسلہ کشمیر سمیت اہم عالمی امور اور اقوام متحدہ کے کردار کے حوالے سے خصوصی خطاب کریں گے ۔
وزیر اعظم شہباز شریف ، جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائینز پر اہم عالمی قائدین سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے ۔
اس سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کئی اہم تقریبات اور اجلاس شامل ہوں گے جن میں پائیدار ترقی کے اہداف پر “ایس ڈی جی مومنٹ”، خواتین کی چوتھی عالمی کانفرنس کی 30ویں سالگرہ، کلائمیٹ سمٹ، اور پائیدار، جامع اور لچکدار عالمی معیشت کے قیام پر سربراہی اجلاس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ غیر متعدی بیماریوں، ذہنی صحت اور فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
اسی اجلاس میں نوجوانوں کے عالمی پروگرام آف ایکشن کی 30ویں سالگرہ منائی جائے گی اور مصنوعی ذہانت کی گورننس پر عالمی مکالمے کا آغاز بھی ہوگا۔ اجلاس کے دوران ایٹمی ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کے عالمی دن کو اجاگر کیا جائے گا جبکہ روہنگیا مسلمانوں اور میانمار کی دیگر اقلیتوں کی صورتحال پر بھی بحث متوقع ہے۔

80th UNGA session opens Sept 9, General Debate Sept 23; PM Shehbaz to represent Pakistan

Related Articles

Back to top button