بین الاقوامیکالم و مضامین

نیویارک سٹی میں 35ہزار سٹوڈنٹس کو فری لیپ ٹاپ اور انٹرنیٹ کی سہولے دی جائے گی ، مئیر آفس

NYC to Provide 350,000 Students Free Laptops and Internet, Expand Housing and Mental Health Support

ٹی موبائل اور ڈیل کے تعاون سے 3,50,000 طلبہ کو مفت کروم بکس اور انٹرنیٹ دیا جا رہا ہے تاکہ وہ نئے تعلیمی سال کے آغاز پر جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں،میئر آفس

نیویارک (اردو نیوز) سٹی ہال کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس ہفتے نیویارک کے عوام کے لیے کئی اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کو بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ ان اقدامات میں سب سے اہم قدم نیویارک کے پبلک اسکولوں کے طلبہ کے لیے مفت کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔میئر آفس کے مطابق ٹی موبائل اور ڈیل کے تعاون سے 3,50,000 طلبہ کو مفت کروم ب±کس اور انٹرنیٹ دیا جا رہا ہے تاکہ وہ نئے تعلیمی سال کے آغاز پر جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ اس اقدام کا مقصد “ڈیجیٹل ڈیوائیڈ” کو ختم کرنا اور ورکنگ کلاس خاندانوں کے بچوں کو بھی وہی تعلیمی سہولت فراہم کرنا ہے جو شہر کے دیگر بچوں کو میسر ہے۔
اس کے علاوہ نیویارک سٹی ہیلتھ، ہاسپٹلز نے مین ہیٹن میں “برج ٹو ہوم” نامی نئی سہولت کا آغاز کیا ہے، جہاں شدید ذہنی بیماری میں مبتلا مریضوں کے لیے علاج، رہائش اور کھانے پینے کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ انہیں اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد بے گھر ہونے کے خدشے سے بچایا جا سکے۔
مزید برآں، براو¿نز وِل میں ایک نئے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے جس کے تحت 283 کم قیمت اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے اور 28,000 اسکوائر فٹ پر مشتمل ایک نیا “آرٹس اینڈ کلچرل سینٹر” بنایا جائے گا، جہاں کمیونٹی کے لیے پرفارمنس اسپیسز اور اسٹوڈیوز دستیاب ہوں گے۔ اس منصوبے پر 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے، جو سٹی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ہاوسنگ اور کمیونٹی سپیسز کو فروغ دینے کی ایک اور بڑی مثال ہے۔یہ تمام اقدامات اس عزم کا حصہ ہیں کہ نیویارک ایک ایسا شہر بنایا جائے جہاں ہر شہری کو تعلیم، رہائش اور صحت کی بہتر سہولتیں میسر ہوں۔

NYC to Provide 350,000 Students Free Laptops and Internet, Expand Housing and Mental Health Support

Related Articles

Back to top button