پاکستانامیگریشن نیوز

نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل نے مئیر کے امیدوار زوہران ممدانی کی حمایت کردی

New York Governor Kathy Hochul Endorses Mayoral Candidate Zohran Mamdani

زوہران ممدانی جنہوں نے ڈیموکریٹ پرائمری الیکشن میں بڑی کامیابی حاصل کی تھی ، مختلف سروے میں چار نومبر کو ہونیوالے الیکشن میں برتری حاصل کئے ہوئے ہیں

نیویارک  ( محسن ظہیر) نیویارک سٹی کی گورنر کیتھی ہوکل نے مئیر نیویارک سٹی کے لئے ڈیموکریٹ امیدوار زوہران ممدانی کی حمایت کردی ہے۔یہ حمایت انہوں نے اپنے لکھے گئے ایک مضمون میں کی۔ زوہران ممدانی کو یہ حمایت ایسے وقت پر حاصل ہوئی ہے کہ جب الیکشن میں چھ ہفتے کا وقت رہ گیا ہے۔زوہران ممدانی جنہوں نے ڈیموکریٹ پرائمری الیکشن میں بڑی کامیابی حاصل کی تھی ، مختلف سروے میں چار نومبر کو ہونیوالے الیکشن میں برتری حاصل کئے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ یو ایس سینٹ میں سینئر ڈیموکریٹ سینیٹر برنی سینڈرز بھی گذشتہ دنوں زوہران ممدانی کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لئے خصوصی طور پر نیویارک آئے اور انہوں نے ان کے حق میں بھرپور انتخابی مہم چلائی ۔ بروکلین (نیویارک) میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران سینیٹر برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ زوہران ممدانی کے ساتھ نیویارک کے عوام ہیں جبکہ ان کے سیاسی حریفوں کے ساتھ پیسہ ہے ۔ الیکشن میں نیویارکرز کو پیسے کو شکست دینا ہے ۔
زوہران ممدانی کے مقابلے میں نیویارک سٹی موجودہ مئیر ایرک ایڈمز اور سابق گورنر اینڈریو کومو جبکہ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے کورٹس سلوا مدمقابل ہیںجو کہ چار نومبر کو ہونیوالے الیکشن میں ان کا مقابلہ کریں گے ۔ 
سیاسی حلقوں میں یہ بات بھی زیر گردش ہے کہ موجودہ مئیر ایرک ایڈمز پر مئیر کی دوڑ سے دستبردار ہونے کے لئے مسلسل دباو¿ برقرار ہے۔ اس سلسلے میں آئندہ تین دن اہم ہیں۔تاہم یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ میئر ایڈمز مسلسل ایسی خبروں کی تردید کررہے ہیں کہ وہ دوڑ سے باہر ہو رہے ہیں۔ اتوار ،14ستمبر کو مئیر ایرک ایڈمز کے ترجمان کی جانب سے ایک بار پھر مئیر کے الیکشن کی دوڑ سے باہر ہونے کی خبروں کی سختی سے تردید کی گئی ۔
زوہران ممدانی اگر منتخب ہوتے ہیں تو نیویارک سٹی کی تاریخ کے پہلے مسلم امریکن اور ساو¿تھ ایشین نژاد میئر ہونگے۔

New York Governor Kathy Hochul Endorses Mayoral Candidate Zohran Mamdani

Related Articles

Back to top button