پاکستان

نائب وزیر اعظم و وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کےلئے نیویارک پہنچ گئے

PM Shehbaz Sharif and Deputy PM Ishaq Dar in New York for UNGA; Trump Meeting Possible

وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ اقوام متحدہ اور امریکہ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی اُن کی ملاقات کے امکانات بتائے جا رہے ہیں

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نائب وزیر اعظم و وفاقی وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اقوام متحد ہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی آمد سے ایک دن قبل نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ نیویارک کے جے ایف کے ائیر پورٹ پر ان کاپاکستانی سفارتی حکام نے استقبال کیا۔ اسحاق ڈار سوموار،22ستمبر کو جنرل اسمبلی سائیڈ لائینز پر فلسطین کے مسلہ کے پر امن حل اور دو ریاستی حل کے حوالے سے منعقد ہونیوالی اہم عالمی کانفرنس میں شریک ہوں گے اور پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور مسلہ فلسطین اور دو ریاستی حل کے حوالے سے پاکستان کا اہم موقف بیان کریں گے۔
دو ریاستی حل کے حوالے سے منگل ،23ستمبر کو بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس ہو گا جس میں اس اہم عالمی مسلہ پر عالمی قائدین اور سلامتی کونسل کے ارکان اپنی آراءعالمی فورم پر پیش کریں گے ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اس سال ہونے والے اجلاس کی اہم بات یہ ہے کہ اس اجلاس کے موقع پر برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور پرتگال کی جانب سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ یہ چاروں ممالک امریکہ کے اہم اتحادی تصور کئے جاتے ہیں ۔
وزیر اعظم میاں شہباز شریف لندن سے نیویارک کے لئے روانہ ہو گئے ہیں جو کہ سوموار ،21ستمبر کو نیویارک پہنچ جائیں گے اور جنرل اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔ جنرل اسمبلی سے خطاب کے علاوہ میاں شہباز شریف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائینز پر اہم عالمی قائدین سے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ اقوام متحدہ اور امریکہ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی اُن کی ملاقات کے امکانات بتائے جا رہے ہیں ۔

 

PM Shehbaz Sharif and Deputy PM Ishaq Dar in New York for UNGA; Trump Meeting Possible

Related Articles

Back to top button